ETV Bharat / state

UAE Company to open Complex in Kashmir: بین الاقوامی کمپنی یوٹی میں شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھے گی - یو اے ای کمپنی کشمیر میں

متحدہ عرب امارت کی ایک کمپنی ’امار گروپ‘ کی جانب سے جموں کشمیر میں مئی میں پشاپنگ کپملیکس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ UAE Company Emaar Group to open Shopping Complex in Kashmir

بین الاقوامی کمپنی یوٹی میں شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھے گی

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 3:03 PM IST

بین الاقوامی کمپنی یوٹی میں شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھے گی
بین الاقوامی کمپنی یوٹی میں شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھے گی

سرینگر: رواں برس مارچ میں متحدہ عرب امارت کی ایک کمپنی ’’امار گروپ‘‘ جموں کشمیر یونین ٹیریٹری میں پہلے شاپنگ مال اور آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھے گی۔ یہ جموں کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد پہلی کوئی بیرونی کمپنی ہوگی جو یونین ٹیریٹری میں سرمایہ کاری کرے گی۔ جموں کشمیر انتظامیہ کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ’’امار گروپ کے علاوہ 52 مزید صنعتی ادارے مارچ میں اپنے آپریشنز جموں کشمیر میں شروع کریں گے۔‘‘

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 1711 صنعتی کارخانوں کو زمین دی گئی ہے جو یہاں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مزید 77 صنعتی کارخانے نجی زمین پر تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ پانچ سو ’’اسٹارٹ اپ‘‘ یہاں شعبہ صنعت میں کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں اپریل میں نئی صنعتی پالیسی لاگو کی ہے جس کے تحت سرکار کسی بھی صنعت کار کو کاروبار کرنے کے لئے زمین منتقل کر سکتی ہے۔

دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد مرکزی سرکار نے کہا تھا کہ ’’یہ قانون یونین ٹیریٹری میں صنعت کاری کے لئے رکاوٹ تھا‘‘ تاہم سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ’’ان قوانین (جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری دفعہ 370اور دفعہ 35اے)کی تنسیخ سے جموں کشمیر کا آبادیاتی تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے۔‘‘Kashmir Post Article 370

مزید پڑھیں: UAE Investors Visits Pahalgam: متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے پہلگام کا دورہ کیا

انتظامیہ نے متعدد بار کہا ہے کہ نئی صنعتی پالیسی لاگو کرنے اور اراضی قوانین میں تبدیلی سے یہاں بیرونی صنعت کار بھی کارخانے شروع سکتے ہیں اور انکو 99 برس کے لئے زمین لیز پر دی جائے گی۔جموں و کشمیر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 66 ہزار کروڑ قیمت پر انکو صنعت کاری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.