ETV Bharat / state

ایس ایس جی کے دو اہلکار کورونا مثبت پائے گئے - ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ایس ایس جی کے ڈائریکٹر نے بتایا 'عالمی وبا کے وادی میں پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جب ایس ایس جی کے کسی جوان کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔

TWO SSG COMMANDOS TEST POSITIVE FOR COVID-19 IN KASHMIR
اسپیشل سکیورٹی گروپ کے دو اہکار کورونا مثبت
author img

By

Published : May 31, 2020, 12:41 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے اسپیشل سکیورٹی گروپ (ایس ایس جی) کے دو اہلکار مثبت پائے جانے کے بعد انتظامیہ نے وادی میں تعینات تمام سیکورٹی فورسزکے مرحلہ وار ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

TWO SSG COMMANDOS TEST POSITIVE FOR COVID-19 IN KASHMIR
اسپیشل سکیورٹی گروپ کے دو اہکار کورونا مثبت

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایس ایس جی کے ڈائریکٹر ایس ڈی جموال کا کہنا ہے کہ 'رواں مہینے کی 27 تاریخ کو آٹھ اہلکاروں کے نمونے لیے گئے تھے اور 29 تاریخ کو ان میں سے دو کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے۔ یہ دونوں اہلکار ریڈ زون کے رہنے والے ہیں۔ ایک سرینگر شہر سے اور دوسرا بانڈی پورہ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'جب ان کے علاقے ریڈ زون قرار دیے گئے تھے تب سے ان پر ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم 27 تاریخ کو جب واپس ڈیوٹی پر آئے تو ہم نے پروٹوکول کے مطابق ان کے نمونے لیے جو بعد میں مثبت پائے گئے۔ انہیں اب اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔'

یس ایس جی کے ڈائریکٹر نے بتایا 'عالمی وبا کے وادی میں پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جب ایس ایس جی کے کسی جوان کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ ہم نے اب احتیاطی تدابیر کے تحت وادی میں تعینات تمام اہلکاروں کی کورونا وائرس کے لیے جانچ کرنا شروع کردیا ہے اور اس وقت گپکار علاقے میں تعینات اہلکاروں کے نمونے جانچ کے لیے حاصل کیے جارہے ہیں۔'

واضح رہے کہ ایس ایس جی کو سن 1996 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بنایا تھا۔ اس دستے کا کام محفوظ شہریوں کی کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ حساس مقام کے حفاظتی اقدامات کو دیکھنا ہے۔

گزشتہ روز تک وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے 1853 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 791 صحت یاب ہوئے ہیں جب کی 25 کی موت واقع ہوئی ہے۔ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی بات کریں تو 2341 معاملے سامنے آئے ہیں جب کی 908 صحت یاب ہوئے ہیں اور 28 افراد کی موت واقع ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.