ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دو غیر کشمیریوں نے جموں و کشمیر میں جائداد خریدی: مرکز - نیتیانند رائے

مرکزی سرکار نے پارلیمنٹ میں کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد دو غیر مقامی افراد نے غیر منقولہ جائیداد خریدی ہے۔

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد دو غیر کشمیریوں نے جموں و کشمیر میں جائداد خریدی: مرکز

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 5:59 PM IST

مرکزی وزیر برائے داخلہ نیتیانند رائے نے لوک سبھا میں کہا کہ ’’جموں کشمیر سرکار کی جانب سے ملی جانکاری کے مطابق، پانچ اگست 2019 کے بعد دو غیر ریاستی باشندوں نے یو ٹی میں جائیداد خریدی ہیں۔‘‘

یہ جواب انہوں نے پوچھے گئے ایک سوال میں دیا۔ پارلیمنٹ میں پوچھا گیا تھا کہ ’’کیا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بہت سارے غیر ریاستی افراد نے جائداد خریدی ہے۔‘‘

وزیر سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا جائداد خریدتے ہوئے سرکار یا غیر مقامی باشندوں کو کئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا؟ تو اسکے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرکار کے سامنے ایسی کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

مزیر پڑھیں: Rahul Gandhi: راہل گاندھی نے کھیر بھوانی مندر میں حاضری دی

بتا دیں کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام خطوں میں تقسیم کرنے کے بعد سرکار نے نیا رہائشی قانون لاگو کیا تھا۔ اس نئے قانون کے مطابق جو شخص جموں کشمیر میں پندرہ سال سے زیادہ عرصے سے مقیم ہے وہ جموں و کشمیر کا باشندہ تصور کیا جائے گا اور اسے غیر منقولہ جائیداد خریدنے کا اختیار حاصل ہو سکتا ہے۔ وہیں مرکزی ملازموں کے لئے یہ مدت دس سال کی تھی۔

اس سے قبل جموں و کشمیر اسمبلی کو یہ اختیار تھا کہ وہ خود یہاں کے باشندوں کو رہائشی حیثیت دینے کے مالک تھے اور یہاں کے ہی عوام ملازمت اور جائیداد خریدنے کے حقدار تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.