ETV Bharat / state

ٹولپ گارڈن کو سجانے سنوارنے والوں سے ملیے - کشمیر کے سیاحتی مقامات

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان مزدوروں (باغبانی محکمے کے ان ملازمین) سے بات چیت کی جن کے ہاتھوں کی تراش خراش نے ٹولپ گارڈن کو ہر طرح کے پھولوں سے مزین کیا ہے۔

ٹولپ گارڈن کو جاذب نظر بنانے والے افراد
ٹولپ گارڈن کو جاذب نظر بنانے والے افراد
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 8:07 PM IST

Updated : Mar 26, 2021, 9:19 PM IST

سرینگر میں زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع خوبصورت ترین باغ۔ باغِ گل لالہ فی الوقت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کیوں کہ اس شہرہ آفاق باغ کو عام سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ٹولپ گارڈن کو جاذب نظر بنانے والے افراد

ایشیا کے سب سے بڑے باغ جسے باغ گل لالہ کے نام سے شہرت ملی ہے، کو ہر رنگ کے پھولوں سے سجانے، اس کی کیاریوں کو سنوارنے اور اس خوبصورت باغ کو دلکش و جاذب نظر بنانے میں کن لوگوں نے اپنا پسینہ بہایا اور کن لوگوں نے متواتر کئی مہینوں کی محنت سے اسے ایسا بنایا ہے کہ اسے دیکھنے والے مبہوت ہوجاتے ہیں اور افسانوی کرداروں میں کھو جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ان مزدوروں (باغبانی محکمے کے ان ملازمین) سے ملاقات کراتے ہیں جن کے ہاتھوں کی تراش خراش نے اس باغ کو ہر طرح کے پھولوں سے مزین کیا ہے۔

گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران یہ ملازمین کووڈ-19 کی مہلک وبا کے پھیلنے اور پھر اس کے بعد نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن، موسم سرما میں ٹھٹھرا دینے والی سردی اور برفباری کے بیچ باغ گل لالہ میں اپنا خون پسینہ بہا کر اس کو سجانے، سنوارنے میں مشغول تھے۔

اگرچہ سیاح اب اس باغ میں گل لالہ کی خوبصورتی کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن محمد شفیع اور ان کے ساتھیوں کی محنت انہیں نظر نہیں آتی ہے کیوںکہ ان کی نظر اس باغ میں رنگ برنگے پھولوں پر جاکر ٹِک جا رہی ہے اسے خوبصورت بنانے والے کا خیال ان کے ذہن سے نکل گیا ہے۔ باغ گل لالہ کے کھُلنے سے ہی وادی میں رواں موسم میں سیاحت کا آغاز اور بہار کی آمد بھی ہوئی ہے۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے ابھی تک 25 فی صد ہی پھول کھلے ہیں، لیکن موسم میں بہتری کے ساتھ یہ باغ مکمل طور پر گلوں سے کِھل اٹھے گا۔ باغ کے کھُلنے کے بعد ہی سینکڑوں سیاح یہاں کے پرکیف نظاروں کا لطف لینے یہاں پہنچے۔ یہ سیاح باغ کی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ گیے۔

باغ گل لالہ کو مزید چار چاند لگانے کے لیے اور وادی کی سیاحت کی تشہیر کے لیے 3 اپریل سے یہاں ٹولپ فیسٹول منعقد ہوگا۔

Last Updated : Mar 26, 2021, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.