سرینگر: جموں وکشمیر ٹرانسپورٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن نے بدھ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر میں 17 اپریل کو ٹرانسپورٹرس کی جانب سے ہڑتال کی جائے گی۔ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شیخ محمد یوسف نے کہا کہ ٹرانسپورٹس نے اپنے مطالبات کو پورے کرنے کے لیے 17 آپریل کو ایک روزہ ہڑتال کی کال دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور کمپنیوں اور تمام طبقات کی یونینوں کی ایک میٹنگ پارم پورہ سرینگر میں منعقد ہوئی اور اس میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ جموں و کشمیر میں 3.5 لاکھ لوگ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں جنہیں حکومت مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ٹرانپورٹرس کو گونا گوہ مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، چاہیے وہ ٹیکس ہو ، فیس یو یا جرمانے کی صورت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرس کے بہت سارے مطالبات ہے، جنہیں سرکار کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور جموں صوبوں کے ٹرانسپورٹروں نے متفقہ طور پر اس ماہ 17کی اپریل کو ایک روزہ چکہ جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ 17 اپریل کو لیلۃ القدر منائی جائے گی تو عوام کی سہولت کے لیے گاڑیاں شام 6 بجے کے بعد تمام درگاہیوں اور مساجد کے لیے دستیاب ہونگی۔
بتادیں کہ گزشتہ برس ٹرانسپورٹرس نے اپنے مطالبات منوانے کے حق میں 30 مارچ کو مکمل چکہ جام کا اعلان کیا تھا، بعد میں ٹرانسپورٹرس نے اس ہڑتال کال کو مؤخر کر دیا تھا۔