ETV Bharat / state

G20 Meet in Kashmir سرینگر میں جی 20 کے اجلاس کے پیشِ نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

سرینگر میں منعقد ہونے جارہے جی 20 اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس کے پیش نظر محکمہ ٹریفک کی جانب سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ٹریفک ایڈوائزری جاری
ٹریفک ایڈوائزری جاری
author img

By

Published : May 21, 2023, 7:01 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں رواں مہینے کی 22 سے 24 تاریخ تک منعقد ہونے والی جی 20 اجلاس کے پیش نظر انتظامیہ نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کا حوالہ دیتے ہوئے ٹریفک محکمے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ "جی 20 اجلاس سے متعلق تقریبات شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر میں 22 اور 23 مئی کو منعقد ہونے والی ہیں، بھارت اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران مختلف راستوں پر بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے عام لوگوں کے لیے روٹ پلان، ایڈوائزری جاری کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔ ایڈوائزری کے مطابق، 22 مئی 2023 کو بلیوارڈ روڈ پر نہرو پارک اور گپکار سے کرال سنگری تک ٹریفک کی نقل و حرکت صبح 10:30 بجے سے رات دس بجے تک محدود رہے گی۔ وہیں 23 مئی کو بلیوارڈ روڈ پر نہرو پارک اور گپکار سے کرال سنگری تک ٹریفک کی نقل و حرکت صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک محدود رہے گی۔

ایڈوائزری کے مطابق، اس دوران ایسی تمام گاڑیاں جنہیں نشاط، شالیمار اور ہروان کی طرف جانا ہو ان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بلیوارڈ روڈ کے بجائے ڈلگیٹ، رعناواری، حضرت بل روٹ سے متبادل سڑک اختیار کریں۔ نشاط، شالیمار اور ہروان کی طرف آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایسی تمام گاڑیوں کے لیے ٹریفک اسسٹنس پوائنٹس بدیاری، نہرو پارک، گپکر، کرال سنگری اور نشاط پر رکھے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اسی طرح، ہروان-شالیمار-نشاط اور دیگر ملحقہ علاقوں سے لال چوک کی طرف سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نشاط-بولیوارڈ روڈ کے بجائے فارشور-حضرت بل روٹ سے سفر کریں تاکہ وہ اپنی اپنی منزل تک آسانی سے پہنچ سکیں۔ ایسی تمام گاڑیوں کے لیے ٹریفک اسسٹنس پوائنٹس شالیمار، نشاط، کرال سنگری، حبک کراسنگ اور ڈک پارک پر رکھے جائیں گے تاکہ لال چوک کی طرف آسان نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

وہیں مغل باغات اور دیگر مقامات گھومنے کا ارادہ رکھنے والے سیاحوں کو ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نہرو پارک سے آنے والے مقامی اور سیاح گگریبل، بچھواڑا روڈ اور ڈل گیٹ کے راستے کا استعمال کریں، اسی طرح یو این او آفس، سی ڈی ہسپتال سے نہرو پارک تک ایک راستہ اختیار کیا جائے گا۔ اسی طرح گلاب باغ-زکورہ-نسیم باغ-حبک اور ملحقہ علاقوں سے سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے فور شور روڈ کی بجائے لال چوک تک پہنچنے کے لیے حبک-درگاہ-خانیار کا راستہ اختیار کریں۔"

مزید پڑھیں:Altaf Bukhari on G 20 summit جی ٹوئنٹی ممبران کشمیر کے متعلق ٹراویل ایڈوائزری ختم کریں گے، الطاف بخاری
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف پارکنگ کی مخصوص جگہوں پر کھڑی کریں اور اپنی گاڑیاں سڑک کے کنارے پارک کرنے سے گریز کریں۔ غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اگر کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کنٹرول روم نمبر 103 پر ٹریفک پولیس سے رابطہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.