وادی کشمیر میں امسال سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحتی مقامات کی مزید تشہیر کے لئے محکمہ سیاحت نے کئی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ Kashmir Tourismتشہیری مہم کے تحت ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن (باغ گلہ لالہ) میں روایتی کشمیری موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔ Music Festival at Tulip Garden, Srinagarٹیولپ میوزک فیسٹیول نامی پروگرام میں مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے شرکت کی اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔
پروگرام میں مقامی نوجوان موسیقار اور گلوکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں اپنے ہنر کے ذریعے سیاحوں کو محظوظ کیا۔ Tourists Enjoy Music Festival at Tulip Gardenموسیقی پروگرام کے دوران غیر مقامی سیاحوں نے اس کو سننے میں کافی دلچسپی دکھائی جبکہ بعض سیاح رقص کرتے بھی دکھائی دئے۔ حکام کے مطابق ٹیولپ گارڈن میں موسقی و دیگر تقاریب منعقد کرنے سے اس کی جاذبیت میں مزید اضافہ کرنا مقصود ہے۔
سیاحوں نے باغ گلہ لالہ میں وقت گزار کر اپنے آپ کو کافی خوش قسمت قرار دیا۔ Music Festival Tulip Gardenای ٹی وی بارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں نے کہا: ’’اس قسم کے باغ اور نظارے بیرون ریاستوں میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔‘‘ سیاح باغ گلہ لالہ میں میوزک فیسٹیول سے کافی لطف اندوز ہوئے، سیاحوں کا کہنا تھا: ’’کشمیر واقعی جنت ہے۔‘‘
یاد رہے کہ ٹیولپ گاڈن کو گزشتہ ہفتے انتظامیہ نے لوگوں، خصوصاً سیاحوں کے لئے کھول دیا۔Tulip Garden, Srinagar کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈائون کے دوران قریب دو سال تک ٹیولپ گارڈن میں سیاحتی سرگرمیاں محدود ہو کر رہ گئی تھیں، تاہم پابندیاں ہٹانے اور موسم سازگار رہنے کے سبب ٹیولپ گارڈن میں امسال سیاحوں کی کافی بھیڑ باڑ نظر آ رہی ہے۔