ETV Bharat / state

Ramzaan 2023 مرکز کے زیر انتظام کشمیر میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ - ramadan moon sighting

ملک بھر میں چاند کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو شروع ہوگا۔ ملک کی مختلف ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی ہے کہ 22 مارچ کو ملک بھر میں کہیں پر بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کی بناء پر 24 مارچ بروز جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا جبکہ سعودی عرب اور مشرق وسطی میں آج یعنی 23 مارچ سے رمضان المبارک کے روزوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Ramzaan 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 23, 2023, 7:08 AM IST

Updated : Mar 23, 2023, 7:22 AM IST

وادی کشمیر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ آج یعنی 23 مارچ بروز جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ چند ممالک جس میں پاکستان بھی شامل ہیں چاند نظر آنے کی تصدیق کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام کشمیر میں رمضان المبارک کا مہینہ 23 مارچ یعنی آج سے شروع ہورہا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں اگرچہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تاہم پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے۔ ایسے میں وادی کشمیر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ آج یعنی 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔

اس حوالے سے رات کے گیارہ بجے وادی کشمیر کے مختلف مساجد میں نماز تراویح ادا کرنے اور 23 مارچ کو رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادھر سعودی عرب میں بھی رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ یعنی آج ہے۔ ادھر بھارت میں چاند کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو شروع ہوگا۔ وہیں پاکستان میں دیر رات چاند دیکھنے کی تصدیق کردی گئی ہے جس کی وجہ سے وہاں پر جمعرات کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ ملک کی مختلف ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی ہے کہ 22 مارچ کو بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کی بناء پر 24 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:رمضان المبارک کا چاند بھارت، بنگلہ دیش میں نظر نہیں آیا، پاکستان میں رویئت ہلال کی تصدیق

وہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی نے بھی اعلان کیا کہ آج یعنی 22 مارچ 2023 بدھ کو ماہ رمضان المبارک کا چاند ملک کے کسی حصے میں نظر نہیں آیا لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم رنضان المبارک 24 مارچ 2023 جمعہ کے روز ہے۔

Last Updated : Mar 23, 2023, 7:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.