سرینگر:جامعہ ملیہ اسلامیہ یعنی جے ایم آئی میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی کے تین کشمیری طلبہ کو پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔فلو شپ کے لیے منتخب طلبہ کا تعلق کشمیر کے تین اضلاع سے ہے۔جن میں وہبگ پلوامہ کے مدثر صوفی،کھجی پورہ کولگام کے شاہ مشیر العالم اور پٹن بارہمولہ کی مسرت سکنہ کے نام شامل ہیںThree Kashmiri scholars selected for PM Research Fellowship
مذکورہ اسکالرز کو ان کی مثالی کارگردگی اور انہتائی شاندار تحقیق کے باعث فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور اس فیلو شپ کے لیے انتخاب کا عمل آئی آئی ٹی مدراس کے سخت جائزے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔Prime Minister Research Fellowship
مزید پڑھیں: IUST Faculty Bags US Fellowship روہیلہ حسن عالمی فیلوشپ پروگرام گروپ میں شامل
فیلو شپ کے مطابق ہر سکالر کو پہلے دو سال کے لیے 70 ہزار، تیسرے سال کے لیے 75 ہزار ،چوتھے اور پانچویں سال کے لیے 80 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔اس کے علاہ 10 لاکھ کی کُل ریسرچ گرانٹ بھی ملے گی۔Grants Of PM Research Fellowship