جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبدللہ کو ای ڈی کی جانب سے دوبارہ طلب کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا: 'یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب میرے والد 84 برس کے ہو رہے ہیں۔'
عمر عبدللہ نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ٹویٹر ہینڈل سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: 'یہ اس وقت ہو رہا ہے جب میرے والد 84 برس کے ہو رہے ہیں۔'
اس سے قبل جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے فاروق عبداللہ کو ای ڈی کی جانب سے طلب کئے جانے کو سیاسی انتقام پر مبنی کارروائی قرار دیا۔