ETV Bharat / state

Security beefed up: تازہ ہلاکتوں کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت - کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں

گزشتہ ایک ماہ کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بعد وادی کے قریب و جوار میں سیکورٹی بندوبست کو سخت کردیا گیا Security beefed up in Kashmir

تازہ ہلاکتوں کے پیش نظر سرینگر میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 9:03 AM IST

سرینگر:تازہ ہلاکتوں کے پیش نظر سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بند وبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز نے ناکوں پر لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی بند و بست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، کئی اہم اور حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز نے ناکے لگا دئے ہیں اور وہاں مشکوک نظر آنے ولی مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، آٹو رکشا وغیرہ کو روکا جاتا تھا اور ان کی تلاشی کی جاتی تھی اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی کی جاتی تھی۔ Security beefed up across Srinagar

اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روکا جاتا تھا اور ان کی جامہ تلاشی بھی کی جاتی تھی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سیول سیکریٹریٹ سرینگر سمیت شہر کے حساس علاقوں میں جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ Target killings in Kashmir

بتادیں کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بعد وادی کے قریب و جوار میں سیکورٹی بندوبست کو سخت کردیا گیا ۔دریں اثنا شہری ہلاکتوں کے بپیش نظر جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کو ہنگامی بنیادوں پر نئی دہلی طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی میں نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوگی جس میں پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران کی شرکت متوقع ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز نئی دہلی میں وزیر داخلہ اورقومی سلامتی مشیر کے درمیان قریباً تین گھنٹے تک بند کمرے میں میٹنگ ہوئی جس دوران جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ Amit shah in Kashmir

یہ بھی پڑھیں : Protest Against Target Killing: جموں و کشمیر میں ٹارگیٹ کِلِنگ کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.