ETV Bharat / state

'پتھربازی کے واقعات میں نمایاں کمی' - جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن

جی کشن ریڈی نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر خاص کر وادی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 10:22 PM IST

مرکزی وزارت مملکت برائے امور خارجہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد عسکری کارورائیوں میں 53 فیصد اور پتھربازی کے واقعات میں 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جی کیشن ریڈی نے کہا کہ دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر خاص کر وادی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔ گزشتہ 393 دنوں میں شہری اور فورسز ہلاکتوں میں بھی کافی کمی ریکارڈ کی گئی۔

راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں جی کشن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ سال ماہ اگست میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد حالات میں کافی بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کے علاوہ پتھر بازی کے ساتھ ساتھ عسکری کارورائیوں میں بھی کافی کمی دیکھنے کو ملی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں عوامی خدمات کے لئے 2 جی انٹرنیٹ کافی: مرکزی حکومت

جی کیشن ریڈی نے کہا کہ گزشتہ برس اگست سے جموں کشمیر میں 206 عسکری واقعات اور 310 پتھربازی کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جبکہ جولائی 2018 سے چار اگست 2019 تک 443 عسکری واقعات اور 703 پتھربازی کے واقعات پیش آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد آمیز واقعات میں فورسز اور شہری ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ماہ اگست سے 54 عام شہری اور 49 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.