سرینگر: وادی کشمیر میں گرمی کا زور ہر گزرتے دن کے ساتھ تیز سے تیز تر ہورہا ہے۔ محکمۂ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق سرینگر میں بدھ کے روز گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا اور اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پارہ 35 ڈگری کو بھی پار کر سکتا ہے۔Srinagar records season's hottest day۔ محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان کینگ نے بتایا کہ سری نگر میں بدھ کے روز رواں سیزن کا گرم ترین ریکارڈ کیا گیا جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے پیشین گوئی کی کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے اور عین ممکن ہے کہ درجہ حرارت 35 ڈگری کو پار کرسکتا ہے۔ اُن کے مطابق جموں صوبے میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون بارشیں متوقع ہے جس کے نتیجے میں وادی میں بھی گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ weather in Srinagar
ماہر موسمیات فیضان کینگ نے اعدادو شمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ نو جون سال 2021 میں سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں سال 2018 کے جون مہینے میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ماہر موسمیات کے مطابق سری نگر ضلع میں سال 1978کے جون مہینے میں پارہ 37.8 ڈگری کو پار کر گیا تھا۔ اُن کے مطابق دس جولائی سال 1946میں آل ٹائم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ریکارڈ آج تک نہیں ٹوٹا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جمعے سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے کیونکہ مون سون بارشوں نے جموں میں دستک دی ہے۔
- یہ بھی پڑھیں : Temperature in Kashmir: رواں ہفتے کشمیر میں پارہ 33 ڈگری تک پہنچ جائے گا : ماہر موسمیات
یو این آئی