ETV Bharat / state

Extortionists Arrested in Srinagar سرینگر میں دو بھتہ خور گرفتار - بھتہ خور سرینگر میں گرفتار

سرینگر کے خانیار علاقے میں پولیس نے دو بھتہ خوروں کو لوگوں کو دھما کر اُن سے پیسے وصولنے پر گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت ارباز ایوب خان اور سمیر احمد آہنگر کے بطور ہوئی ہے۔Extortionists arrested in Srinagar

srinagar-police-arrests-two-extortionists

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 10:46 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومر سرینگر کے خانیار علاقے میں پولیس نے دو بھتہ خوروں کو لوگوں کو دھما کر اُن سے پیسے وصولنے پر گرفتار کیا ہے۔یہ بھی پایا گیا گرفتار شدگان ڈاﺅن ٹاﺅن میں ایک گینگ کی طرح کام کرتے تھے۔Srinagar police arrests Two extortionists

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خانیار پولیس اسٹیشن میں ایک شخص نے تحریری طور پر شکایت درج کی کہ دو افراد اُس سے رہائشی مکان کی تعمیر کی خاطر پیسوں کا تقاضہ کر رہے ہیں۔

srinagar-police-arrests-two-extortionists
srinagar-police-arrests-two-extortionists

شکایت موصول ہونے کے بعد خانیار پولیس نے ارباز ایوب خان ولد محمد ایوب خان ساکن خواجہ پورہ سعید پورہ رعناواری اور سمیر احمد آہنگر ولد بشیر احمد آہنگر ساکن عقلمیر خان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان نے شکایت کنندہ کو دھمکی دی کہ وہ پانچ لاکھ روپیہ ادا کرئے بصورت دیگر اُس سے رہائشی مکان تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اُن کے مطابق شکایت کنندہ نے مجاز اتھارٹی سے رہائشی مکان کی تعمیر کی خاطر باضابط طور پر پرمشن حاصل کیا تھا لیکن اس کے باوجود مذکورہ افراد اُس کو ڈرا دھمکا رہے تھے۔

موصوف ترجمان کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 2/2023 کے تحت کیس درج کرکے دونوں کو حراست میں لیا۔ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ گرفتار شدگان دوسرے ساتھیوں کی مدد سے ڈاون ٹاون خانیار میں ایک گینگ کی طرح کام کر تے تھے ۔

مزید پڑھیں: Two Extortionist Arrested in Srinagar سرینگر سے دو بھتہ خور گرفتار

اُن کے مطابق گینگ میں شامل افراد خاص طورپر رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے والوں کو ڈرا دھمکا کر اُن سے پیسے اینٹھ لیتے تھے اور اپنے آپ کو بااثر لوگوں کے ساتھ رابطے ہونے کا حوالہ دیتے تھے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو خوب سراہا ہے۔پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بھتہ خوروں ، جعلسازوں کے بارے میں پولیس کو فوری طورپر مطلع کریں تاکہ اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.