ETV Bharat / state

PDP Protests Against Voting Rights to Outsiders: غیر مقامی لوگوں کو ووٹنگ کا حق دینے پر پی ڈی پی کا احتجاج - غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ اختیارات

پی ڈی پی نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ کا اختیار دینے کی سخت مخالفت کی۔ PDP Protest in Srinagar

غیر مقامیوں کو ووٹنگ حقوق دینے پر پی ڈی پی کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 5:20 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹ ڈالنے کے حقوق پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جمعہ کو احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ’’غیر مقامی لوگوں کو ووٹنگ کا اختیار دینے کا اصل ہدف یہاں کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا ہے۔‘‘ پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری کی قیادت میں قریباً ایک درجن کارکنان نے سرینگر کے پارٹی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے لال چوک کی جانب جانے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ PDP Protest Against Outside Voters

غیر مقامیوں کو ووٹنگ حقوق دینے پر پی ڈی پی کا احتجاج

سہیل بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی سرکار نے پانچ اگست 2019 سے جموں و کشمیر میں جو سلسلہ شروع کیا ہے، غیر مقامی لوگوں کو ووٹنگ کا حق دینا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اصل ہدف جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنا مقصود ہے تاکہ یہاں کی مقامی آبادی بے اختیار ہو اور اقلیت میں تبدیل ہو جائے۔ پی ڈی پی ترجمان نے مزید کہا کہ سرکار کا یہ فیصلہ جموں و کشمیر کے تشخص، تہذیب پر حملہ ہے جب کہ اس سے یہاں کے مقامی لوگوں کو بے اختیار بنایا جا رہا ہے۔ Non Locals Right to Vote in JK

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ نے بدھ کو جموں میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یونین ٹیریٹری میں غیر مقامی افراد - چاہے وہ نوکری، مزدوری، تجارت یا کسی دوسرے مقاصد سے یہاں عارضی طور رہائش پذیر ہوں - اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل جموں و کشمیر کا اپنا ’ریپریزنٹیشن آف پیوپلز ایکٹ 1957' ختم ہوا جس سے یہاں مرکز کا ’ریپریزنٹیشن آف پیوپلز ایکٹ 1950 and 1951' نافذ ہو گیا۔

اس قانون کے تحت ملک کا کوئی بھی ووٹر دوسری ریاستوں/مرکزی زیر انتظام خطوں میں کچھ لوازمات مکمل کرکے ووٹ ڈال سکتا ہے۔ تاہم جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہاں نیا قانون نافذ کرکے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور مقامی آبادی کو بے اختیار بنایا جا رہا ہے۔ PDP Protest Against Voter Rights to outsiders

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.