ETV Bharat / state

’صنعت کاری سے نیا جموں وکشمیر بنانے کی کوشش‘ - مرکزی سرکار

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی فار لیبر کے چیئرمین نے ریشم خانہ کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ ’’یونین ٹیریٹری میں صنعت کاری کو فروغ دیا جارہا ہے۔‘‘

’صنعت کاری سے نیا جموں وکشمیر بنانے کی کوشش‘

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 4:35 PM IST

Updated : Aug 23, 2021, 9:56 PM IST

جموں وکشمیر کے دورے پر آئی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی فار لیبر نے پیر کو سرینگر کے راجباغ میں ’’ریشم خانہ‘‘ کا دورہ کیا۔ کمیٹی میں 24 پارلیمانی ممبران شامل تھے جنہوں نے ریشم خانہ کے ملازمین کے ساتھ گفتگو کی اور نئی مشینوں کا جائزہ لیا۔

’صنعت کاری سے نیا جموں وکشمیر بنانے کی کوشش‘

یاد رہے کہ جدید ریشم خانے کا افتتاح حالیہ دنوں لیفٹیننٹ گورنر نے کیا تھا۔ تاریخی ریشم خانہ 2014 کے سیلاب میں تباہ ہوگیا تھا، تاہم عالمی بینک کی امداد سے اس کو جدید طریقے پر تعمیر کیا گیا اور جدید مشینیں نصب کی گئیں۔

جموں و کشمیر کے دورے پر گزشتہ ایک ہفتے سے کئی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیز آرہی ہیں جن میں پارلیمانی ممبران شامل ہیں۔ یہ دورے دفعہ 370 کی منسوخی کے دو برس مکمل ہونے کے بعد کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر: ہاتھ سے بنی پشمینہ کے لیے کم از کم سپورٹ پرائس مقرر

مرکزی سرکار نے دفعہ 370 کی منسوخی کو جموں وکشمیر کی تعمیر نو سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ وادی کو ’’نیا کشمیر‘‘ بنایا جائے گا جہاں صنعت کاری اور ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین بھارتہری مہتاب نے بتایا کہ یونین ٹیریٹری میں اب صنعت کاری کو فروغ دیا جارہا ہے جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور جموں و کشمیر کی اقتصادی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔

Last Updated : Aug 23, 2021, 9:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.