ETV Bharat / state

SMC Mayor on NC این سی کی جانب سے کارپوریٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے، سرینگر میئر - سرینگر میونسپل کارپوریشن

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور سابق نائب میئر نے نیشنل کانفرنس پر کارپوریٹرز کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

این سی کارپوریٹرز کو ہراساں کر رہی ہے، سرینگر میئر

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 3:17 PM IST

سرینگر: ’’نیشنل کانفرنس سرینگر میونسپل کارپوریشن میں اپنا دبدبہ کھونے کے بعد کارپوریٹرس کو ہراساں، انکے مابین غلط فہمیاں پیدا کرنے اور انکے اتحاد کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید متو اور سابق نائب میئر عمران شیخ نے سرینگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ SMC mayor Accuses NC of Divide and Rule Policy

این سی کارپوریٹرز کو ہراساں کر رہی ہے، سرینگر میئر

پریس کانفرنس کے دوران میئر اور سابق نائب میئر نے نیشنل کانفرنس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ: ’’دہائیوں بعد نیشنل کانفرنس کا دبدبہ ایس ایم سی میں ختم ہو گیا جس کے بعد وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ این سی کی جانب سے کارپوریٹرز کو توڑنے، ہراساں کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جس میں وہ بعض مرتبہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔‘‘ Srinagar mayor Junaid Mattoo on National Conference

جنید متو نے پریس کانفرنس کے دوران نیشنل کانفرنس لیڈران کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’این سی نے ہمیشہ دوغلی پالیسی اپنائی ہے اور ہر وقت وہ اقدات کے بھوکے رہے ہیں۔‘‘ متو نے دعویٰ کیا کہ ’’اگر ہمیں کبھی بھی ایسا معلوم ہوا کہ بطور میئر یا کارپوریٹرز ہم عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں تو ہمیں مستعفی ہونے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوگا۔‘‘

مزید پڑھیں: پندرہ ہزار گلیوں کے لئے 15 جے سی بی، میئر کا انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.