ETV Bharat / state

Srinagar Leh Highway Closed سرینگر لیہہ شاہراہ سواریوں کی آمد و رفت کے لئے بند

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 11:38 AM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر منگل کے روز سواریوں کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ Snowfall on Srinagar Leh Highway

سری نگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند
سری نگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

سرینگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ پر منگل کے روز سواریوں کی نقل و حمل معطل رہی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے باعث سرینگر- لیہہ شاہراہ پر منگل کے روز گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی۔ Srinagar Leh Highway Closed

سری نگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

انہوں نے کہا کہ برفباری سے روڈ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کے باعث ٹریفک کو معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mughal Road Restored تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل دو روز بعد بحال

قابل ذکر ہے کہ موسم سرما میں برف باری کے باعث سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کافی متاثر رہتی ہے جس سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.