جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں ہفتہ کی صبح ہاؤس بوٹ کے نزدیک آتشزدگی میں ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
آتشزدگی کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے موٹر بوٹ فائر ٹینڈرز کو تعینات کرکے آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
آتشزدگی کے باعث ایک ڈھانچہ مکمل طور خاکستر ہو گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں کے تعاون سے جلد ہی آگ پر قابو پالیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’’اگر آگ کو وقت پر قابو میں نہیں کیا جاتا تو آگ نزدیکی ہائوس بوٹس میں پھل سکتی تھی جس کے باعث شدید نقصان کا اندیشہ تھا۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ آگ زنی کا یہ واقعہ ڈل جھیل میں ڈنگولا ہاؤس بوٹ کے قریب پیش آیا۔