ETV Bharat / state

JKHCBA Elections ڈپٹی کمشنر سرینگر نے جے کے ایچ سی بی اے کے انتخابات پر پابندیاں عائد کی - جے کے ایچ سی بی اے انتخابات

سرینگر کے ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز نے ہفتہ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے انعقاد پر پابندیاں عائد کر دیں۔ انہوں نے امن کی خلاف ورزی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کا حوالہ دیا۔ JK High Court Bar Association Elections

ڈپٹی کمشنر سرینگر نے جے کے ایچ سی بی اے کے انتخابات پر پابندیاں عائد کی

author img

By

Published : Jul 16, 2023, 7:23 AM IST

سرینگر: ڈپٹی کمشنر سرینگر نے ہفتہ کے روز امن کی خلاف ورزی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کا حوالہ دیتے ہوئے جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے انعقاد پر پابندیاں عائد کی۔ اُن کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "یہ بات سامنے آئی ہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ میں نے اپنے سامنے رکھے ہوئے معاملے کے مادی حقائق کا جائزہ لیا ہے اور میں مطمئن ہوں کہ اگر جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن طے شدہ انتخابات کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو ایک ایسی ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جو امن کی خلاف ورزی اور امن عامہ میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔"

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ "لہٰذا، میں ضلع مجسٹریٹ، سرینگر، سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت مجھے حاصل اختیارات کی بنا پر یہ ہدایت دیتا ہوں کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بٹامالو کے احاطے میں یا کسی اور جگہ پر انتخابات کے لیے 4 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔" حکم نامے کے ذریعے ضلع مجسٹریٹ نے ایس ایس پی سرینگر کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ "ایس ایس پی سرینگر نے اطلاع دی ہے کہ رواں مہینے کی 13 تاریخ کو کورٹ کمپلیکس سرینگر میں کشمیر ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن (کے اے اے) کی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نام سے ایک اور ایسوسی ایشن کے ممبران بار روم میں داخل ہوئے اور کے اے اے کے ممبران پر شور مچانا شروع کر دیا۔ جس سے دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔"

یہ بھی پڑھیں: JK HC Bar Association Election جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نتائج کا اعلان

اس کے مزید کہا گیا ہے کہ"سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ وکلاء کے دو دھڑوں کے درمیان اندرونی رقابت کا امکان ہے جس کے نتیجے میں ان کے درمیان جھڑپ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی حوالہ دیا ہے کہ جے کے ایچ سی بی اے کے پاس وکالت کے دوسرے گروپوں کو ڈرانے دھمکانے اور اشتعال دلانے کی ماضی کی تاریخ رہی ہے جو فوری طور پر امن کی خلاف ورزی کا باعث بن سکتی ہے۔ ایس ایس پی سرینگر نے مزید کہا ہے کہ جے کے ایچ سی بی اے کی زبردستی انتخابات کے انعقاد کی سرگرمیوں کے حوالے سے اطلاعات ہیں اور اس کے نتیجے میں مذکورہ گروپوں کے درمیان جھڑپ ہو سکتا ہے۔"ایس ایس پی کی رپورٹ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ "سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اس حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور کسی بھی خلاف ورزی پر تعزیرات ہند، 1860 کی دفعہ 188 کے تحت تعزیری کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.