ETV Bharat / state

Sonia Gandhi In Srinagar سونیا گاندھی نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں

کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی ہفتے کو سرینگر پہنچی جس دوران سینیئر لیڈران نے ان کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز راہل گاندھی لداخ دورے کے بعد سرینگر پہنچے تھے۔

sonia-gandhi-in-srinagar-sonia-gandhi-enjoyed-a-shikara-ride-in-nagin-lake
سونیا گاندھی نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 5:41 PM IST

سونیا گاندھی نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں

سرینگر: کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی ہفتے کو سرینگر پہنچی جہاں وہ نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں۔اطلاعات کے مطابق کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی ہفتے کے روز سرینگر پہنچی جس دوران سینیئر لیڈران نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر پہنچتے ہی سونیا گاندھی نگین جھیل میں شکارا کی سواری سے لطف اندوز ہوئیں۔معلوم ہوا ہے کہ سونیا گاندھی جموں وکشمیر کانگریس کے سینیئر لیڈران کے ساتھ ملاقی ہونگی جس دوران آنے والے انتخابات کے حوالے سے گفت وشنید ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں کانگریس کو مزید مضبوط کرنے کی خاطر غیرمعمولی اہمیت کے فیصلے لینے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سرینگر میں مختلف عوامی وفود کے ساتھ بھی ملاقی ہونگے۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Reached Sonmarg راہل گاندھی سونہ مرگ پہنچے، لوگوں نے کیا والہانہ استقبال

واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگریس کے سینیئر رہنما راہل گاندھی لداخ دورے سے واپسی کے بعد جمعے کی سہ پہر سونہ مرگ پہنچے، جہاں پر پہلے سے موجود کانگریس لیڈروں اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔گزشتہ روز راہل گاندھی نے کرگل میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "لداخ ایک اسٹریٹجک جگہ ہے، ایک بات تو واضح ہے کہ چین نے ہندوستان کی زمین چھین لی ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ اپوزیشن کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے کہا کہ لداخ کا ایک انچ بھی چین نے نہیں لیا۔" جو کہ جھوٹ ہے۔" راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی نے ہندوستان کی زمین پر چین کے قبضہ کے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.