ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

جموں و کشمیر کے موسم میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 12:28 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 25 مارچ تک میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ برف باری ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کے میدانی علاقوں میں 24 اور25 مارچ کو ژ الہ باری بھی ہوسکتی ہے اور اس دوران تیز ہوائوں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 مارچ کی دوپہر سے بارش شروع ہونے کی توقع ہے۔محکمے نے کسانوں سے باغوں کی دوا پاشی کرنے سے فی الوقت احتراز کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ قومی شاہراہ اور دیگر پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر پر نکلنے سے قبل ان سڑکوں کے متعلق متعلقہ ٹریفک حکام سے جانکاری حاصل کریں۔

ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ ہو رہی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرات ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Crops ruined Due to Unseasonal Rain: بے موسم بارش نے کسانوں کی کمرتوڑ دی

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.