ETV Bharat / state

Waqf Board Shops In Kashmir: دکاندار موجودہ بازاری ریٹ کے حساب سے کرایہ ادا کریں

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 10:31 PM IST

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ زیارت گاہوں پر کسی کو اب دکان سجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایسے لوگوں نے پچھلے ساٹھ سالوں سے وقف بورڈ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی زیارتگاہوں پر وقف بورڈ کی پیٹیاں موجود ہیں جہاں پر زائرین اپنا نذرو نیاز جمع کرسکتے ہیں۔Waqf Board Shops In Kashmir

waqf-board-shopkeepers-should-pay-rent-according-to-current-market-rate-says-jk-waqf-board-chairperson
دکاندار موجودہ بازاری ریٹ کے حساب سے کرایہ ادا کریں

سرینگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن کا کہنا ہے کہ جن دکانداروں کی کرایہ سالہا سال سے واجب الادا نہیں کیا گیا وہ موجودہ بازاری ریٹ کے مطابق اپنے بقایاجات فی الفور ادا کریں بصورت دیگر وقف بورڈ ان دکانوں کو تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کمانے کی خاطر فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ زیارت گاہوں پر کسی کو اب دکان سجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایسے لوگوں نے پچھلے ساٹھ سالوں سے وقف بورڈ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے ایک نیوز پورٹل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔jk waqf board chaiperson Dr Darakhshan Andrabi

ڈاکٹر درخشاں اندابی نے کہا کہ وقف بورڈ نے نذرو نیاز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی بلکہ سبھی زیارتگاہوں پر وقف بورڈ کی پیٹیاں موجود ہیں جہاں پر زائرین اپنا نذرو نیاز جمع کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زائرین نے شکایت درج کرائی تھی کہ مجاوران اور کھڑکیوں پر بیٹھے افراد زیارتگاہوں پر حاضری دینے والے زائرین کو نذرو نیاز کے نام پر تنگ طلب کر رہے ہیں۔شکایت موصول ہونے کے بعد وقف بورڈ نے کمیٹی تشکیل دی اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد لوگوں کی شکایت درست ثابت ہوئی۔illegal Collection Windows removed in Dargah
اُنہوں نے کہا کہ جب ہم زیارتگاہوں پر جاتے ہیں تو وہاں پر گناہوں کی بخشش کے لیے جاتے ہیں لیکن ایسے لوگ عبادت میں خلل ڈال رہے ہیں جس سے زائرین کے دل رنجیدہ ہوتے ہیں۔وقف چیئر پرسن نے واضح کیا کہ سبھی درگاہوں اور زیارتگاہوں میں وقف بورڈ کی پیٹیاں اور رسید بک لگے ہوئے ہیں جہاں پر زائرین نذرو نیاز جمع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے ماتا ویشنو دیوی بورڈ نے ہسپتال اور یونیورسٹیاں قائم کیں اسی طرح وقف بورڈ بھی ان پیسوں کو لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرئے گا۔مجاوران کو ایک دفعہ پھر ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئر پرسن نے کہا کہ ہم کسی کو بھی زیارتگاہوں پر دکان سجانے کی اجازت نہیں دیں گے۔جو سیاستدان اس کی مخالفت کررہے ہیں اُنہیں پچھلے ساٹھ سالوں سے ان لوگوں سے حصہ ملتا تھا۔ یہ دین میں مداخلت نہیں بلکہ دین کو بدنام کرنے والوں کے خلاف وقف بورڈ نے کارروائی کی ہے۔
وقف چیئر پرسن نے بتایا کہ سجادہ نشینوں کے ساتھ ہم اس مسئلے پر بات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آستانوں او رزیارتگاہوں پر 70فیصد نذرو نیاز ان لوگوں کی جیبوں میں چلا جا تا تھا۔
وقف بورڈ چیئرپرسن نے کہا کہ اس طرح کی حرکات سے لوگوں میں زیارتگاہوں کا عقیدہ ختم ہو رہا تھا اور لوگوں میں غلط پیغام جارہا تھا لیکن ہم نے اس کو اب ختم کیا جس سے زائرین نے راحت کی سانس لی ہے۔

مزید پڑھیں:

وقف بورڈ کی جانب سے دکان کی کرائیوں میں اضافہ کرنے کے بارے میں چیئر پرسن نے کہا کہ متعدد دکانداروں نے پچھلے تیس سالوں سے وقف بورڈ کو کرایہ ہی نہیں دیا ہے۔انہوں بتایا کہ اس وقت بورڈ کے پاس کرایہ دار آرہے ہیں۔Waqf Board Shops In Kashmir

انہوں نے کہا "میں اُنہیں کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کو کوئی کام نہیں تو خدارا ان دکانوں کو وقف بورڈ کے حوالے کریں تاکہ تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو یہ دکان دے سکیں اور وہ اپنی روزی روٹی کما سکے۔" ایم بی اے اور پی ایچ ڈی ڈگریاں مکمل کرنے والے نوجوانوں نے وقف بورڈ میں درخواست جمع کیں ہیں کہ اُنہیں دکانیں چاہئے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ جو دکاندار یہ کہہ رہا ہے کہ کام نہیں تو وہ دکان چھوڑ سکتا ہے۔ مارکیٹ کے حساب سے دکانداروں کو کرایہ دینی ہی پڑے گی ۔ اُن کے مطابق لالچوک میں باٹا والا ایک کرایہ دیتا ہے اور وقف والا محض کچھ روپیہ دیتا جو وقف بورڈ کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی ہے اور اس کو درست کرنے کا وقت آگیا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.