ETV Bharat / state

Install Sign Boards On Waqf Properties: مسجد اور وقف جائیداد پر سائن بورڈ لگانے کی ضرورت، شہر خاص ٹریڈرز - Install Sign Boards On Properties

شہر خاص ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مسجد کمیٹوں اور جموں وکشمیر اوقاف بورڈ سے اپیل کی کہ وہ اپنی جائیداد پر سائن بورڈ لگائیں تاکہ کوئی اور ان جائیدادوں کا مالک ہونے کا حق نہ جتائے۔ Shahr e Khaas Traders Association

shahr-e-khaas-traders-association-urged-mosque-and-waqf-property-holders-to-install-sign-boards-on-properties
مسجد اور وقف جائیداد پر سائن بورڈ لگانے کی ضرورت ، شہر خاص ٹریڈرز
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 5:43 PM IST

Updated : Aug 13, 2022, 6:07 PM IST

سرینگر: شہر خاص ٹریڈز ایسوسی ایشن نے عام دکانداروں اور تاجر برداری پر زور دیا ہے کہ دکاندار یا دیگر تاجر کرایہ دیتے وقت اپنے آپ کو اس کا پابند بنائیں کہ کیا وہ ماہانہ یا سالانہ کرایہ متعلقہ شخص کو ہی دے رہے ہیں یا کسی دوسرے شخص کو۔ انہوں نے دکانداروں اور تاجروں سے کہا کہ کمرشل جائیداد خریدتے وقت جائیداد سے متعلق کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال بھی کروائیں۔

شہر خاص ٹریڈز ایسوسی ایش کے صدر بشیر احمد کانو نے کہا کہ اگرچہ زمینی یا کمرشل جائیداد واضح ہیں لیکن گذشتہ برسوں کے دوران کئی سارے ایسے معاملات بھی سامنے آئے، جن میں ایک شخص کرایہ لے رہا تو دوسرا شخض کرایہ کا دعوی کر رہا ہے۔ ایسے میں عام تاجر کو پریشانی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جب کہ ایسے کئی معاملات عدالتوں میں اس وقت زیر سماعت بھی ہیں۔ Shahr e Khaas Traders Association on sign boards on properties

اپنے بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمارے پاس سرینگر کے قمرواری علاقے کی مثال سامنے ہے، جہاں مسجد کمیٹی نے برسوں سے کرایہ وصول کیا لیکن بعد میں جب انتظامیہ نے مذکورہ دکانوں کو گرادیا تو سرکار نے دعوی کیا کہ دکانیں سرکاری زمین پر تھیں۔ اسی طرح کے معامالات سعد پورہ اور رعناواری علاقے میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

شہر خاص ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مسجد کمیٹوں اور جموں وکشمیر اوقاف بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جائیداد پر سائن بورڈ لگائیں تاکہ کوئی اور ان جائیدادوں کے مالک ہونے کا حق نہ جتلائے، جبکہ تاجروں اور دکانداروں کو ذہنی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Shahr e Khaas Traders Association Urges to Install Sign Boards on Waqf Properties

Last Updated : Aug 13, 2022, 6:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.