ETV Bharat / state

Security measures tightened in J&K جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی بندوبست سخت - سکیورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ

جموں و کشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سکیورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دیے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 7, 2023, 6:20 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔عہدیداروں نے کہاکہ اجلاس کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے اور فضائی نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر میں سکیورٹی کا فقیدالمثال بند وبست کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سکیورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں بالعموم سری نگر، میں سکیورٹی کو خصوصی طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کشمیر میں جہاں سکیورٹی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں رات دن گشت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں بھی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے اور گشت کو تیز تر کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے بھی سکیورٹی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز کشمیر میں بعض مقامات پر سکیورٹی فورسز اہلکاروں کی پارٹیاں مشکوک نظر آنے والے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر ان کی تلاشی کرتے تھے اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جارہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز شہر سری نگر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے ناکے لگائے جس دوران متعدد موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں فی الحال دو پہیہ گاڑیوں کی ضبطی کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ماضی میں دیکھا گیا ہے جب بھی کشمیر میں کوئی بڑا پروگرام یا کسی بڑے لیڈر کی آمد ہوتی ہے تو ایک ہفتے قبل موٹرسائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

ایک سینئرپولیس آفیسر نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں مختلف مقامات پر عارضی ناکے بٹھائے گئے ہیں، اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں بھی نگرانی بڑھائی گئی ہے۔ قابل ذکرہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز راجوری میں سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران جی ٹوئنٹی اجلاس کے حوالے سے سکیورٹی منظر نامے کے بارے میں بھی وزیر دفاع کو آگاہی فراہم کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے اور امکانی دراندازی کے پیش نظر سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا گیا تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصووں کو ناکام بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Omar Abdullah on G20 Summit in Valley سری نگر میں جی20 اجلاس تماشہ، عمرعبداللہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.