ETV Bharat / state

Security Checking in Srinagar وادی میں سکیورٹی سخت، تلاشی کے دوران سینکڑوں موٹر سائکلیں ضبط - lal chowk sringar frisking

ہفتے کے روز گھنٹہ، ریگل چوک کے علاوہ دیگر مقامات پر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے راہگیروں و مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، اس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کیے گیے۔

security-checking-at-lal-chowk-srinagar-ahead-of-26-january

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 7:32 PM IST

Updated : Jan 21, 2023, 7:53 PM IST

وادی میں سکیورٹی سخت، سینکڑوں موٹر سائیکل ضبط

سرینگر:یوم جموریہ کے پیش نظر وادی کشمیر میں بالعموم اور گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بالخصوص سکیورٹی فورسز کی جانب سے چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران گزشتہ ایک ہفتے سے تقریباً 2 سو سے زائد موٹر سائیکلوں کی ناکافی کاغذات کی وجہ سے ضبطی عمل می لائی گئی۔

ہفتے کے روز گھنٹہ ،ریگل چوک اور دیگر مقامات پر پولیس اور سی آر پی ایف دیگر ایجنسیوں کی جانب سے راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا،جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گیے۔ فورسز کی جانب سے لالچوک، ایم اے روڈ ، قمراری، عیدگاہ ، سکہ ڈافر، کاکہ سرائے، بڈشاہ چوک ، پارمپورہ اور منورآباد میں چیک پوائنٹس قائم کیے گئے۔وہیں کئی مقامات پر عارضی بینکروں کی تعینات بھی عمل میں لائی گئی ہے، تاکہ کسی بھی مشتبہ افراد پر نظر گزر رکھی
جاسکے۔

ادھر شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم جہاں پر یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہونے والی ہے کو بھی سکیورٹی حصار میں تبدیل کیا گیا ۔اسٹیڈم اور آس پاس کے علاقوں میں ڈرون کمیروں کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی خاص کر حساس مقامات پر سکیورٹی کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا اور وہاں بھی گاڑیوں اور راہگیروں کی جامعہ تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کیے جارہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:Mysterious explosion in Narwal جموں کے نروال میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح جموں کے نروال علاقے میں دو پُر اسرار دھماکے ہوئے جہاں پر کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔وہیں سکیورٹی فورسز نے ھملے کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے سینئر آفیسران کی سربراہی میں جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں میں امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں اضافی نفری کو تعینات کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

Security Checking in Srinagar وادی میں سکیورٹی سخت، تلاشی کے دوران سینکڑوں موٹر سائکلیں ضبط

Last Updated : Jan 21, 2023, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.