سرینگر: شری امرناتھ شرائن بورڈ نے عقیدت مندوں کے لیے ورچوئل موڈ کے ذریعے درشن، پوجا اور ہون کرنے کے لیے مربوط آن لائن سہولت کا آغاز کیا۔شرائن بورڈ نے یہ ورچول موڈ میں پوجا اور درشن کرنے کی خاطر دنیا بھر میں امرناتھ جی کے ان لاکھوں عقیدت مندوں کو موقع فراہم کرنے کے لیے یہ سہولت رکھی ہے جو کہ امسال یاترا کے لیے نہیں آپائے ہیں۔Online Facility for Virtual Darshan Pooja
ایسے میں ورچول طریقے سے عقیدت مند اپنی پوجا، ہون اور پرساد آن لائن بک کر سکتے ہیں اور امرناتھ گپھا کے پجاری اسے عقیدت مند کے نام پر پیش کریں گے، بعد میں پرساد عقیدت مندوں کے گھر ڈاک کے ذریعے 48 گھنٹوں کے اندر اندر بھیجے جائے گا۔
سی ای او ایس اے ایس بی ایس نتیشوار کمار کے مطابق آن لائن خدمات شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کی ویب سائٹ www.shriamarnathjishrine.com کے ذریعے آن لائن پوجا، ہون اور پرساد لنک پر کلک کرکے بکنگ کی جاسکتی ہے جبکہہ بورڈ کی موبائل ایپلیکیشن https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ncog.shriamarnath کے ڈاؤن لوڈ کر کے عقیدت مند اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔
ایسے میں ورچوئل پوجا بکنگ کے لیے 1100 روپے مقرر کیے گیے ہیں جبکہ پرساد بکنگ کے لیے 1100روپے (5 گرام کے ساتھ شری امرناتھ جی کا چاندی کا سکہ)، پرساد بکنگ کے لیے 2100 روپے (شری امرناتھ جی کے 10 گرام چاندی کے سکے کے ساتھ) اس کے علاوہ 5100 روپے خصوصی ہون وغیرہ کے لیے رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
سی ای او کے مطابق دستیاب ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے عقیدت مندوں کو جیومیٹ ایپلیکیشن کے ذریعے ایک ورچوئل آن لائن روم میں جانے دیا جائے گا جہاں وہ بھگوان شیو کے خصوصی ورچوئل پوجا اور درشن کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بکنگ ہونے کے بعد شرائن بورڈ عقیدت مند کے رجسٹرڈ موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی کے ذریعے تاریخ اور وقت سے آگاہ کیا جائے گا۔ پورٹل کو شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر، جے اینڈ کے کی مدد سے تیار کیا ہے۔