جموں: محبوبہ مفتی کی بہن روبیہ سعید گزشتہ روز جموں کی ایک عدالت میں پیش ہوئی اور وہاں انہوں نے یاسین ملک کی نشاندہی کی۔ وہیں اس معاملے پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ گزشتہ روز جموں کہ عدالت میں ان کی بہن روبیہ سعید نے جے کے ایل ایف کے چیف یاسین ملک کو پہچانا اور اس کے علاوہ وہ کسی کو پہچان نہیں پائی، کیوں کہ اس معاملے کو 32 برس گزر چکے ہیں۔ Rubaiya Sayeed Identifies Yasin Malik
ان کا کہنا تھا کہ روبیہ سعید نے قانونی فریضہ کو انجام دیتے ہوئے عدالت میں بحیثیت گواہ پیش ہوئی۔ دراصل روبیہ کو عدالت نے ان کی اغوائی کے مقدمے کے متعلق بطور چشم دید گواہ طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ 32 برس قبل روبیہ سعید کو جے کے ایل ایف کے عسکریت پسندوں نے سرینگر سے اغوا کیا تھا۔ اغوا کے کچھ روز بعد ان کو چند عسکریت پسند کمانڈروں کی رہائی کے بعد عسکریت پسندوں نے روبیہ سعید کو چھوڑا تھا۔Rubaiya Sayeed Identifies Yasin Malik
یہ بھی پڑھیں: Rubaiya Sayeed Identified Kidnapers in court: روبیہ سعید نے یاسین ملک سمیت پانچ اغوا کاروں کی نشاندہی کی
اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کیا تھا، جس کے متعلق جموں عدالت میں سماعت ہورہی ہے۔ جمعہ کو عدالت نے روبیہ کو چشم دید گواہ کے طور پر یاسین ملک کی شناخت کے لئے طلب کیا تھا۔ اس معاملے پر محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ آج انہوں میٹنگ طلب کی تھی، جس کا مقصد پی ڈی پی کے ورکرز اور لیڈران کو سرگرم کرنا ہے۔ 28 جولائی کو پی ڈی پی کا یوم تاسیس منعقد کیا جائےگا۔Rubaiya Sayeed Identifies Yasin Malik