ETV Bharat / state

New DGP of Jammu and Kashmir Police آر آر سوین نے جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا - آر آر سوین ڈی جی پی جموں و کشمیر پولیس

جموں وکشمیر پولیس کے نو منتخب سربراہ آر آر سیون نے منگل کے روز اپنا عہدہ سنبھالا جس دوران سبکدوش پولیس چیف دلباغ سنگھ نے انہیں مبارکباد پیش کی۔New DGP of Jammu and Kashmir Police

Swain takes over as DGP JK
جموں و کشمیر پولیس سربراہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 9:21 PM IST

سرینگر: نے آج جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے یہ اہم عہدہ آئی پی ایس افسر دلباغ سنگھ کی سبکدوشی کے بعد سنبھالا۔ سوین جموں کشمیر پولیس کے 17ویں ڈی جی پی ہوں گے۔ سوین آج سرینگر میں پولیس ہیڈکواٹر میں ڈی جی پی کے عہدے پر فائز ہوئے، جس موقع پر دلباغ سنگھ اور دیگر سینیئر افسران موجود تھے۔پولیس ترجمان کے مطابق سوین کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس دستوں نے 'گارڈ آف آنر' پیش کیا۔

  • Police Media Centre PHQ, J&K

    Shri R.R Swain takes over as 17th DGP of Jammu and Kashmir

    Srinagar, October 31: Shri R.R Swain took over as 17th Director General of Police, Jammu and Kashmir at a function held at PHQ Srinagar, today afternoon.

    Spl DG Crime J&K, Shri A.K… pic.twitter.com/uvgFzpDpAA

    — J&K Police (@JmuKmrPolice) October 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سوین سنہ 1991 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں اور وہ جموں کشمیر میں مختلف اضلاع میں بطور ایس پی فائز رہے تھے۔ سنہ 2006 میں وہ مرکزی سرکار میں ڈیپوٹیشن پر گئے اور پندرہ برسوں کے بعد ان کو سنہ 2020 میں جموں کشمیر میں پولیس کے سی ائی ڈی ونگ کے ای ڈی جی تعینات کیا گیا۔
سوین نے سی آئی ڈی ونگ میں عسکریت پسندی اور اس کے حمایتیوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔ سوین نے سٹیٹ انویسٹگیشن ایجنسی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا اور اس ایجنسی نے جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں، کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور ان تنظیموں سے منسلک افراد پر سخت کاروائیاں کی اور ان کے اثاثے ضبط کئے۔

وہیں دلباغ سنگھ جون سنہ 2018 میں ڈی جی پی کے عہدے پر فائز ہوئے تھے اور پانچ برس تک وہ جموں وکشمیر پولیس کی قیادت کرتے رہے۔ پانچ اگست سنہ 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں امن بحالی کے لیے دلباغ سنگھ کا اہم کردار رہا۔اس عرصے میں جموں کشمیر میں عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد کو ہلاک کیا گیا جبکہ گزشتہ دو برسوں سے عسکریت پسندوں کی تعداد میں بھی کافی کمی آئی ہے۔ بالخصوص مقامی نوجوانوں کا عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہونے میں کافی کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس حلقوں میں تاہم گزشتہ برسوں سے یہ چمہ گوئیاں ہورہی تھی کہ سوین اور دلباغ سنگھ بیشتر معاملات میں آپسی رنجش کے شکار تھے جس سے پولیس کے اعلی صفوں میں دراڑیں پیدا ہوئی تھی، جبکہ پولیس ہیڈکواٹر اور سی آئی ڈی دفتر کے بیچ دراڑیں پیدا ہوئی تھی، تاہم سوین کے ڈی جی پی عہدے پر فائز ہونے کے بعد یہ رائے ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ دوریاں ختم ہوں گی اور پولیس کے اعلی صفوں میں ہم آہنگی پیدا ہوگی۔

نو منتخب پولیس سربراہ کا منصب سنبھالنے کے بعد آر آر سیون نے سینیئر آفیسران کے ساتھ جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ذرائع نے بتایا کہ نو منتخب پولیس سربراہ کو سکیورٹی منظر نامے کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس چیف کو بتایا گیا کہ سرگرم ملیٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حالیہ ملی ؎ٹینٹ حملوں کے تناظر میں سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیل سے گفت وشنید ہوئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران نو منتخب پولیس چیف کو آفیسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ عسکریت پسند حملوں میں ملوثین کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پولیس کے ساتھ ساتھ سراغ رساں ایجنسیوں کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.