ETV Bharat / state

تاج محی الدین کے خلاف مقدمہ درج - جموں و کشمیر کے وزیر تاج محی الدین پر سی بی آئی

قومی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے روشنی اراضی بدعنوانی معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینیئر رہنما تاج محی الدین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تاج محی الدین کے خلاف مقدمہ درج
تاج محی الدین کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 5:33 PM IST

Updated : Nov 26, 2020, 8:15 PM IST

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور کانگریس رہنما تاج محی الدین پر مبینہ طور پر زمین پر قبضہ کرنے کے معاملے کے تحت مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مقدمہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ سی بی آئی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت پر 24 نومبر کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ جموں و کشمیر کے کسی سیاستدان کے خلاف یہ پہلی ایف آئی آر ہے۔

یہ اقدامات مرکزی وزیر قانون کے ذریعہ روشنی اراضی بدعنوانی سے متعلق ایک فہرست کو جاری کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں جموں و کشمیر کے متعدد نامور سیاستدانوں کے نام شامل ہیں جن میں سابق وزیر خزانہ حسیب درابو، سابق وزیر سجاد کچلو شامل ہیں۔ مختلف دیگر رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر بھی سی بی آئی کے ذریعہ کی گئی ہے۔

Last Updated : Nov 26, 2020, 8:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.