سرینگر (جموں و کشمیر): لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (ایل سی ایم اے)، کا دعویٰ ہے کہ ’’محکمہ گزشتہ تین دہائیوں میں پہلی بار مشہور و معروف ڈل جھیل میں بڑے پیمانے پر نیویگیشن چینلز کی بحالی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘‘ ایل سی ایم اے کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد کا کہنا ہے کہ ’’تقریباً 15 کلومیٹر طویل نیویگیشن چینلز کو بحال کیا جائے گا۔ یہ کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔‘‘ Restoration of Navigation Channels in Dal Lake
ڈاکٹر بشیر کے مطابق گزشتہ 20-30 برسوں میں پہلی بار ڈل جھیل کو اس پیمانے پر بحال کیا جائے گا۔ وی سی، ایل سی ایم اے نے کہا کہ ’’کچھ کام پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کچھ امور ایک دو دن میں شروع ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر بشیر نے بتایا کہ تقریباً 15 کلومیٹر طویل نیویگیشن چینلز کو بحال کرنے کا بیڑا اٹھایا گیا ہے۔ جب ان سے کام کی تکمیل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’کوشش ہے کہ دسمبر کے آخر تک کام مکمل ہو جائے گا۔‘‘ Navigation Channels in Dal Lake to be restored by December