ETV Bharat / state

Protest by Residents of Rural Areas of Pahalgam پہلگام میں عوام کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - متعدد مطالبات کو لے کر احتجاج

ہلگام کے ملحقہ دیہی علاقوں کے لیے یہ جگہ سوحان روح بنی ہوئی ہے، ملحقہ گاؤں لری پورہ، منزپورہ، مامل، گنشیبل، اتھنارڈن، بھرانارڑ، فریسلن میں برسوں پرانے مکانات اب کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں، ستم ظریفی یہ کہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نئے تعمیراتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔Residents of 9 Pahalgam villages protest against PDA

انتظامیہ کے خلاف بر ہم
انتظامیہ کے خلاف بر ہم
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 5:53 PM IST

Updated : Nov 3, 2022, 2:52 PM IST

پہلگام کی خوبصورت وادیاں جہاں پوری دنیا کے سیاحوں کو یہاں کے دلفریب مناظر کی عکس بند کے لئے مجبور کرتی ہیں، وہیں پہلگام کے ملحقہ دیہی علاقوں کے لیے یہ جگہ سوحان روح بنی ہوئی ہے، ملحقہ گاؤں لری پورہ، منزپورہ، مامل، گنشیبل، اتھنارڈن، بھرانارڑ، فریسلن میں برسوں پرانے مکانات اب کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں،ستم ظریفی یہ کہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نئے تعمیراتی کاموں پر مکمل طورپر پابندی عائد کردی ہے، پرانے اور بوسیدہ مکانات کی تجدید کاری پر بھی پابندی ہے، ان کھنڈر نما مکانوں میں رہائش پذیر لوگ انتظامیہ کے خلاف سخت نالاں ہیں۔Residents of 9 Pahalgam villages protest against PDA

انتظامیہ کے خلاف بر ہم

ملحقہ گاوں کے لوگ پچھلے چار دن سے سراپا احتجاج ہیں، اور مکانات کی تجدید کاری کے لیے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے اجازت نامہ اجراء کرنے کی اپیل کر رہے ہیں-

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہماری حالت یہ بنی ہوئی ہے کہ آج سے بیس یا پچیس سال قبل ایک مکان میں ایک گھرانہ رہائش پذیر تھا، اور اب ایک گھرانے میں بڑھتی آبادی کے ساتھ چار سے پانچ گھرانے رہائش پذیر ہیں۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا پچیس سال پہلے ایک مکان میں ایک خاندان رہائش پذیر تھا اور آج ایک مکان میں پانچ سے زائد خاندان رہائش پذیر ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک گھر میں مشکلات کا ہیکل نما انبار پڑا ہے لیکن اس پر طرہ یہ کہ مہمان آنے سے پہلے ہزار بار سوچتا ہے، مزید گھروں میں جوان بیٹیوں کے رشتوں پر روک لگ گئی ہے کیونکہ گھروں کو دیکھ کر بیٹیوں کو دیکھنے والے لوگ بیچ راستے سے ہی پلٹ جاتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا کہ پہلگام میں ہوٹلز کی تجدید کاری اور تعمیراتی کام جاری ہیں، لیکن صرف ہمارے گھر اجڑے ہویے ہیں، مقامی لوگوں کی انتظامیہ سے درد بھری اپیل ہے کہ ان کے گھروں کی تجدید کاری کی اجازت دی جاے اور اسی معاملے کو لیکر گزشتہ کئی دنوں سے وہ سراپا احتجاج ہیں،

دلشادہ نامی ایک خاتون نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انصاف چاہتے ہے ایک عورت تبھی روتی ہے جب وہ درد محسوس کرتی ہے۔ ہم نے جب درد یہاں پے اٹھایے ہے تبھی ہم رو رہے ہے۔ ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہے کہ پہلگام ٹول کو ہٹا دیجیے۔ اگر نہیں ہم سب سڑکوں پر نکل کے بھوک ہڑتال کریں گے اور ٹول کو آگ لگا دیں گے۔

مزید پڑھیں:Students Protest in Rajouri گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرنکا کے طلبا کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

Last Updated : Nov 3, 2022, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.