جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے منگل کو 22 اعلیٰ پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے، جن میں امت کمار کو وسطی کشمیر رینج کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
امت کمار اس سے قبل جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی تعینات تھے اور انہیں پلوامہ ضلع کے پنگلن گاؤں میں سنہ 2018 تصادم کے دوران عسکریت پسندوں نے گولیاں چلا کر شدید زخمی کیا تھا جس کے بعد وہ کئی ماہ تک دلی کے ایمز ہسپتال میں زیر علاج رہے۔
امت کمار سنہ 2016 میں سرینگر ضلع کے ای ایس پی بھی رہ چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شیلین کابرا کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکمنامے کے مطابق سندیپ گپتا کو نارتھ سرینگر کا ایس پی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سہیل منور میر کو ایس پی سی آئی ڈی (سپیشل برانچ) تعینات کیا گیا ہے۔
شیخ فیصل قیوم کو ایس پی ایس ایس جی تعینات کیا گیا ہے، وہ پولیس ہیڈکوراٹر میں تعیناتی کا انتظار کر رہے تھے۔
سنجے پریہار کو ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی جموں تعینات کیا گیا ہے جبکہ شوکت حسین شاہ کو پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر منی گام تبدیل کیا گیا ہے۔
زبیر احمد خان کو کمانڈنٹ آئی آر پی چٹھی بٹالین تعینات کیا گیا ہے۔