ETV Bharat / state

Rehbar Khel Employees Protest in Srinagar: رہبر کھیل کے ملازمین کا سرینگر میں احتجاج - سرینگر پرس کالونی احتجاج

رہبر کھیل کے تحت کام کرنے والوں ملازموں نے ہفتے کے روز سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کے لیے احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ سے ان کی نوکریوں کو مستقل کرنے کی اپیل کی۔Rehbar Khel Employees Protest in Srinagar

rehbar-khel-employees-stages-protest-at-press-enclave-srinagar
رہبر کھیل کے ملازمین کا سرینگر میں احتجاج
author img

By

Published : May 28, 2022, 8:27 PM IST

سرینگر: رہبر کھیل کے تحت کام کرنے والوں ملازمین نے ہفتے کے روز ایک سرینگر کی پریس کالونی میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور انتظامیہ سے جم کر نعرہ بازی کی۔ احتجاجیوں نے ’ہم ہوں گے کامیاب ہم ہوں گے کامیاب ایک دن‘ نظم بھی پڑھی۔Rehbar Khel Employees Protest in Srinagar

رہبر کھیل کے ملازمین کا سرینگر میں احتجاج

اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سال2009 سے ہم محکمے میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس اسکیم کے تحت ہمیں بھرتی کیا گیا اس کے مطابق سات برسوں کے بعد ان کی نوکریاں مستقل ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق ان کی اسامیوں کو ایس ایس آر بی کو سونپا گیا۔

مزید پڑھیں:

احتجاجیوں نے کہا کہ ہم امتحان سے نہیں ڈرتے ہیں لیکن ہم آج نوکریوں کی مستقلی کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اسی طرح مستقل کیا جانا چاہیے جس طرح باقی رہبر تعلیم یا رہبر زراعت اسکیموں کے تحت کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس حکمنامے کو منسوخ کرے اور ہماری نوکریوں کو مستقل کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.