ETV Bharat / state

Foreign Tourists Arrival امسال ریکارڈ تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع، سکریٹری سیاحت - کشمیر میں سیاحوں کا رش

محکمہ سیاحت کے سکریٹری ڈاکٹر سید عابد رشید نے کہا کہ نئے 75 آف بیٹ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ 75 مقامات کو ثقافت کے فروغ کے لئے اور 75 کو مذہبی سیاحت کے لئے سامنے لایا گیا ہے۔

Huge increase in foreign tourist arrivals in J&K: Tourism Secretary
امسال ریکارڈ تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع، سکریٹری سیاحت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 5:26 PM IST

سرینگر: محکمہ سیاحت کے سکریٹری ڈاکٹر سید عابد رشید کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں امسال ریکارڈ تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ جتنے غیر ملکی سیاح یہاں آئے تھے وہ تعداد ماہ جولائی میں ہی عبور ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرینگر میں ماہ مئی کے اواخر میں منعقدہ جی ٹوئنٹی ٹورزم اجلاس سے سیاحتی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی۔موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں یہ بات خوشی سے شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ امسال ریکارڈ تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ سال گزشتہ جتنے غیر ملکی سیاح یہاں آئے تھے وہ تعداد ماہ جولائی میں ہی عبور ہوگئی۔
عابد رشید نے کہا کہ سرینگر میں ماہ مئی کے اواخر میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس سے سیاحتی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ'جیسے جیسے ٹورزم سیکٹر کی ڈیمانڈ بڑھتی جائے گی ویسے ویسے انفراسٹرکچر کو بڑھایا جائے گا'۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے 75 آف بیٹ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ 75 مقامات کو ثقافت کے فروغ کے لئے اور 75 کو مذہبی سیاحت کے لئے سامنے لایا گیا ہے۔موصوف سکریٹری نے کہا کہ ہم قومی و بین الاقوامی سطح کے ٹرول ٹریڈ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر جگہ جموں و کشمیر کے ٹورزم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir tourism: پندرہ ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے اب تک کشمیر کی سیر کی، سیکریٹری

ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ سال بھی ٹورزم کے لحاظ سے شاندرا رہا اور امسال سال گذشتہ کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جانے کی توقع ہے۔ڈاکٹر رشید نے جموں وکشمیر میں سیاحتی شعبے کی شاندار کارکردگی کے لئے اس سے جڑے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں نے بھی حکومت کو بھر پور تعاون فراہم کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.