ETV Bharat / state

Ramadan 2023 جموں وکشمیر میں ماہ رمضان کی شروعات، ہر سو درود و اذکار

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 5:17 PM IST

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پہلے روز وادی کشمیر کی خانقاہوں، آستانوں اور مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں روزہ داروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ماہ رمضان کے پیش نظر سرینگر سمیت وادی بھر کے بازاروں میں جمعرات کے روز تمام ڈھابے اور ہوٹلس بند رہے۔

Ramadan 2023 :People throng in Mosques
جموں وکشمیر میں ماہ رمضان کی شروعات، ہر سو درود واذکار

سرینگر: جموں وکشمیر میں جمعرات سے رحمتیں، برکتیں سمیٹنے کا مہینہ شروع ہو گیا ہے جس کے ساتھ ہی مساجد ، خانقاہیں اور زیارت گاہیں نمازیوں سے آباد ہو گئیں۔رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ عبادت ،تقوی، صبر،فیض و برکت اور دیگر نیکیوں کا مہینہ ہے اس بار رحمت ماہ میں لوگ اپنے گناہوں کی بخشش اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عبادت میں محو ہوجاتے ہیں۔

امسال رواں مہینے کی 23 تاریخ یعنی آج وادی بھر میں بھی پہلا روزہ رکھا گیا۔ آمد رمضان کے مقدس موقعے پر مسجدوں خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں میں عبادت گزاروں کی موجودگی سے سماء خوبصورت اور دورود و ازکار اور روح پرور مجالس کی آراستگی سے ہر سو فضائیں خوشبو بکھیر رہی تھیں۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پہلے روز وادی کشمیر کے خانقاہوں، آستانوں اور مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں روزہ داروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر سرینگر سمیت وادی بھر کے بازاروں میں جمعرات کے روز تمام ڈھابے اور ہوٹل بند رہے جبکہ سرینگر میں واقع مشہور 'فوڈ سٹریٹ' میں بھی تمام دکان بند رہے۔سیول لائنز میں واقع فوڈ سٹریٹ جہاں دن بھر لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے،میں بھی ہوکا عالم طاری رہا۔بعض جگہوں پر ڈھابوں اور ہوٹل مالکان کو دکانوں کی صفائی میں محو دیکھا گیا۔

پکوڑے وغیرہ فروخت کرنے والے درجنوں دکانوں کو بھی بند دیکھا گیا تاہم مٹھائیاں بیچنے والے دکان کھلے تھے۔ادھر مشہور جھیل ڈل علاقے میں سیاحوں کے لئے ڈھابے اور ہوٹل کھلے رہے۔ وادی کے تمام ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات سے بھی جمعرات کے روز رمضان کے پیش نظر بازاروں میں ڈھابے اور ہوٹل بند رہنے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں: Ramazan Begins in JK جموں و کشمیر میں آج رمضان کا پہلا دن

تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ڈھابہ والے اور ہوٹل مالکان رمضان کے پہلے دو تین دن ڈھابوں اور ہوٹلوں کو بند رکھتے ہیں تاہم بعد میں یہ لوگ ڈھابوں یا ہوٹلوں کے دروازوں پر پردے ڈال کر کام کرتے ہیں۔ تاہم دیگر کئی علاقوں میں دیکھا گیا کہ ہوٹل اور ڈھابے مالکان ماہ رمضان کے دوران کسی دوسرے ذریعہ سے روزی روٹی کی سبیل کرتے ہیں لیکن اپنے دکانوں کو ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر مہینہ بھر بند رکھتے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.