ETV Bharat / state

Demand OF Dates : ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھجور کی خرید و فروخت میں اضافہ

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 6:08 PM IST

ماہ رمضان کے آمد کے ساتھ ہی کھجوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ قلمی اور سفاری کھجور کی قیمت 2850 روپیے فی 5 کلو ہے جو سال گذشتہ برس 2200 روپیے فی پانچ کلو تھی۔ مجدول سب سے قیمتی کھجور ہے جس کے ایک کھجور کی قیمت 30 سے 32 روپیہ ہے۔

Demand of dates increase with the onset of Ramadan
ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھجوروں کی خرید و فروخت میں اضافہ

سرینگر: وادی کشمیر میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ہی جہاں مختلف قسموں کے کھجور کے دکان مزید سجائے اور سنوارے جاتے ہیں، وہیں بازاروں میں کھجور سے لدی ریڑھیاں بھی نمودار ہو جاتی ہیں۔ان کھجور دکانوں اور ریڑھیوں پر افطار سے قبل روزہ داروں کی کافی بھیڑ لگی رہتی ہے کیونکہ لوگ کھجور سے افطار کرنے کا ترجیح دیتے ہیں۔

ایم رجب اینڈ سنز کے عمیر رونگا نے کھجور تجارت سے متعلق بتایا کہ ہم عرصہ دراز سے اس تجارت کے ساتھ وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھجور خاص طور پر تین علاقوں سے آتے ہیں جن میں مدینہ، فارس اور مشرق وسطیٰ شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقے دنیا بھر کو کھجور سپلائی کرتے ہیں۔

کھجور کے اقسام کے بارے میں موصوف تاجر نے کہا کہ جس طرح سیبوں کی کئی اقسام ہیں، اسی طرح کھجور کے بے شمار اقسام ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے اعلیٰ قسم اور قیمتی کھجور مجدول ہے جو شام سے آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ تجارت سال بھر چلتا ہے تاہم ماہ رمضان میں خریداروں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ اس دوران گھر کے تمام افراد کھجور کھاتے ہیں'۔کھجور کی مانگ کے بارے میں عمیر رونگا نے کہا کہ اچھا مارکیٹ ہے اور لوگ مختلف قسموں کے کھجور خرید رہے ہیں۔

اویس فارق نامی ایک اور کھجور کی تاجر نے کہا کہ کھجور کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ قلمی اور سفاری کھجور کی قیمت 2850 روپیے فی 5 کلو ہے جو سال گذشتہ صرف 2200 روپیے فی پانچ کلو تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ زیادہ تر ان ہی دو قسموں کے کھجور خریدتے ہیں۔

موصوف تاجر نے کہا کہ مجدول سب سے قیمتی کھجور ہے جس کے ایک کھجور کی قیمت 30 سے 32 روپیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے دکان پر خریداروں کا کافی رش ہے اسٹاک بھی ختم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Khajoor Price Hike رمضان المبارک سے قبل ہی کھجور کی قیمتوں میں اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ سال بھر کھجور کھاتے ہیں، خاص طور پر موسم سرما کے دوران، لیکن ماہ رمضان میں اس کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

وسطی ضلع بڈگام کے مین ٹاؤن کے بشیر احمد نامی ایک ریڑھی والے نے بتایا کہ لوگوں میں روزہ توڑنے کے لئے مختلف قسموں کے کھجور خریدنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'میں سال کے باقی مہینوں کے دوران دوسرے میوے بیچتا ہوں لیکن ماہ رمضان کے دوران مختلف قسم کے کھجور فروخت کرتا ہوں'۔

دریں اثنا محمد الطاف نامی ایک شہری نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران ہر روز کھجور سے روزہ توڑنا ہمارا کئی برسوں کا معمول ہے۔انہوں نے کہا کہ 'میں ہر روز کم سے کم ایک سو روپیے کے کھجور گھر لے جاتا ہوں ہمارے جملہ اہلخانہ کھجور سے ہی روزہ توڑنے کو ترجیح دیتے ہیں'۔

مزید پڑھیں:Ramadan 2023 جموں وکشمیر میں ماہ رمضان کی شروعات، ہر سو درود و اذکار

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.