ETV Bharat / state

Hyderpora encounter: حیدرپورہ انکاؤنٹر کے خلاف جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں احتجاج - Protests against Haiderpura encounter in Srinagar

حیدر پورہ انکاؤنٹر کے خلاف جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلاء اور عوام الناس نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ اس انکاؤنٹر کی اعلی تحقیقات اور عام شہریوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے کی مانگ کی۔

Protests against Haiderpura encounter in several districts of Jammu and Kashmir

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 12:39 AM IST

Updated : Nov 20, 2021, 3:06 PM IST

جموں و کشمیر کے حیدرپورہ میں شہریوں کی ہلاکت کے خلاف جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں برہم لوگوں نے احتجاج کیا، سرینگر، اننت ناگ، کپواڑہ، بارہمولہ سمیت دیگر اضلاع میں لوگوں نے انکاؤنٹر کی اعلی تحقیقات کرنے اور لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ دھرنے پر بیٹھے تھے جنہوں نے لاش کو واپس کرنے کی پولیس انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کیا۔

پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون

کپواڑہ: کپواڑہ میں پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے ایک تعزیتی مجلس کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرم کہ بات ہے کہ ایسے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں کہ لاشیں تک اپنے لواحقینوں کو واپس نہیں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

Protests against Haiderpura encounter in several districts of Jammu and Kashmir
لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے کی مانگ

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس رویہ سے دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے۔ مرکزی حکومت اور گورنر انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہندواڑہ میں جو لاشیں دفنائی گئی ہیں انہیں نکال کر لواحقین کو واپس کی جائیں۔

سرینگر میں احتجاج

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پیپلز کانفرنس کی طرف سے حیدرپورہ علاقے میں ہوئے انکاوٗنٹر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف جہاں ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ نے زبردست احتجاج کیا۔ وہیں، پیپلز کانفرنس کے سینئیر لیڈر خوشید عالم کی صدارت میں شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ خورشید عالم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ہلاکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جبکہ انتظامیہ کو اس ہلاکت کی پوری طرح سے تفتیش کرنی چاہیے اور ورثا کو لاشیں واپس کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:

اننت ناگ: حیدر پورہ انکاؤنٹر میں مبینہ شہری ہلاکتوں کے خلاف اننت ناگ کی عدالت کے احاطے میں وکلاء کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
احتجاجی دھرنے پر بیٹھے وکلاء نے مرکزی حکومت اور گورنر انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور لاش کو اہل خانہ کے حوالے کرنے کی مانگ کی۔

اس موقع پر بار ایسوسیشن کے صدر منیر احمد شالہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گذشتہ دنوں حیدرپورہ انکاؤنٹر میں سکیورٹی فرسز کی جانب سے مبینہ طور پر ہلاک کیے گئے عام شہریوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے سپرد کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سینئر لیڈر اور اپنی پارٹی کے صوبائی صدر الطاف ملک نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں جاں بحق ہوئے عام شہریوں کے ہلاکت کی اعلیٰ سطح کی جانچ کی جانی چاہیے اور ہلاک شدگان کی لاشیں اہل خانہ کے حوالے کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی اس میں قصوروار پایا جائے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کا سد باب کیا جا سکے۔

Last Updated : Nov 20, 2021, 3:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.