ETV Bharat / state

Saifuddin Soz on Rajni Bala's Killing : پروفیسر سیف الدین سوز نے کشمیر میں بے گناہ لوگوں کے قتل پر گہرے صدمے کا اظہار کیا - سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز

سوز کے مطابق ان حالات نے ریاستی انتظامیہ کو کمزور ثابت کر دیا ہے اور کشمیر کی سول سوسائٹی ایسے واقعات کے رونما ہونے پر خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ Soz condemns killing of Rajni Bala

کشمیر میں بے گناہ لوگوں کے قتل پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں: سوز

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 9:35 AM IST

سرینگر: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے منگل کے روز کہاکہ ”میں حال کے دنوں میں کشمیر میں بے گناہ لوگوں کے انتہا پسندوں اور نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہوئے قتل پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں۔ اس سلسلے میں چاڈورہ کی امبرین بھٹ اور آج گوپال پورہ (کولگام) میں رجنی بالا کے قتل پر خصوصی طور صدمہ کا اظہار کرتا ہوں۔Soz on Rajni Bala's killing

انہوں نے کہاکہ ان اموات کی وجہ سے ایڈمنسٹریشن نے یہ صاف دکھایا ہے کہ سماج کے بے سروسامان اور کمزور طبقے خدا کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں ۔ حالیہ بے گناہ شہریوں خصوصاً خواتین کے قتل پر جموں وکشمیر کے عوام بے کس اور خوف زدہ محسوس کر رہے ہیں۔ اُن کے مطابق میری نظر میں یونین ٹریٹری ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر میں خصوصی طور پر اقلیتی برادری کے افراد کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ جانکار حلقوں کے مطابق پچھلے ایک ماہ کے اندر سات ٹارگیٹ اموات واقع ہو چکی ہیں، جن میں تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔ سوز کے مطابق ان حالات نے ریاستی انتظامیہ کو کمزور ثابت کر دیا ہے اور کشمیر کی سول سوسائٹی ایسے واقعات کے رونما ہونے پر خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ Teacher Killing Widely Condemned

انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ریاستی انتظامیہ عام لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اب حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کہ وہ قصورواروں کو جلد از جلد بے نقاب کرے گی ، اُس پر عوام کو زیادہ بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ارکان بلالحاظ مذہب و ملت خوف ذدہ ہو گئے ہیں وہ نہیں جانتے ہیں کہ مستقبل میں کیا ہوگا!

پروفیسر سیف الدین سوز نے بتایا کہ گوپال پورہ کولگام میں پنڈت برادری سے وابستہ ایک استانی رجنی بالا اور پچھلے دنوں چاڈورہ سے وابستہ امرین بھٹ کے قتل پر پورے کشمیر میں اُداسی اور مایوسی پھیل گئی ہے اور سب کے دل مجروح ہو گئے ہیں۔ کشمیر کی سول سوسائٹی غمزادہ خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے ۔ Killing of female teacher in Kulgam دریں اثناء دیگر چیزوں کے علاوہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ جموں و کشمیر کی اقلیتی برادری سے وابستہ سرکاری ملازمین کوفوری طور پر محفوظ مقامات پر تعینات کرے اور اُن کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ اس سلسلے میں حکومت کو نہایت سنجیدہ طریقے سے سول سوسائٹی خصوصاً اقلیتوں کا بھروسہ حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔“

یہ بھی پڑھیں : Saifuddin Soz On Rahul Bhat's Killing: راہل بھٹ کے وحشت ناک قتل سے بہت بڑا صدمہ ہوا ہے: سوز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.