ETV Bharat / state

KU New VC Takes Charge: پروفیسر نیلوفر خان نے کشمیر یونیورسٹی کی وی سی کے طور اپنا عہدہ سنبھالا - women vc of kashmir university

کشمیر یونیورسٹی کی نئے وائس چانسلر کے طور پر آج پروفیسر نیلوفر خان نے اپنا عہدہ سنبھالا۔ اس سے پہلے اس عہدے پر پروفیسر طلعت احمد تھے جن کی مدت کار اگست 2021 میں ختم ہوئی تھی۔ Prof Nilofar Khan Takes Charge OF VC KU

Prof Nilofar Khan takes charge as  Kashmir University first woman vice chancellor
پروفیسر نیلوفر خان نے کشمیر یونیورسٹی وی سی کے طور اپنا عہدہ سنبھالا
author img

By

Published : May 20, 2022, 6:13 PM IST

سرینگر: پروفیسر نیلوفر خان نے جمعہ کو کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر کے طور اپنا عہدہ سنبھالا۔ اس موقع پر نئی ایڈمنسٹریشن بلاک کے احاطے میں یونیورسٹی پولیس کے ایک دستے نے رسمی طور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لی ہے جن کی بحیث وی سی تین سالہ مدت اگست 2021 میں ہی ختم ہوئی تھی، تاہم وہ آج تک کشمیر یونیورسٹی کے نگران وائس چانسلر کے طور اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ Prof Nilofar Khan VC Kashmir University
پروفیسر نیلوفر نے یونیورسٹی کے نئے وی سی کے طور اپنا عہدہ کا سنبھالتے ہی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جو کہ کشمیر یونیورسٹی کے جانسلر بھی ہیں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر کے طور پر انہیں خدمت کرنے کا موقع دیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ طلبہ کی فلاح و بہبود اور نیشنل ایجوکیشنل پالیسی کا نفاذ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے یونیورسٹی کے طلبہ اور ریسرچ اسکالرز کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے نظام کے تمام کلیدی اسٹیک ہولڈرز ، فیکلٹی، افسران، تدریسی اور غیر تدریسی عملے اور طلبہ کو جامعہ میں تعلیمی اور تحقیق کو مزید فروغ دینے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:

پروفیسر نیلوفر خان ایک ممتاز ماہر تعلیم اور منتظم ہے اور انہیں 30 سال سے زائد تدریسی تجربہ ہے۔ وہیں انہوں نے کشمیر یونیورسٹی کے کئی شعبہ جات میں اہم عہدے پر بھی فائز رہ کر اپنی خدمات بھی انجام دی ہیں۔ واضح رہے پروفیسر نیلوفر خان تین برس کی مدت تک کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور اپنے فرائض انجام دیں گی، جس کی مدت آج عہدہ سنھبالنے کے بعد شروع ہوئی ہے۔ women VC of Kashmir University

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.