ETV Bharat / state

کشمیر پریس کلب کا الیکشن، عام انتخابات سے کم نہیں - کشمیر پریس کلب کا الیکشن، عام انتخابات سے کم نہیں

کشمیر میں الیکشن منعقد کرنا ایک مشکل معاملہ ہے، کشمیر کے صحافیوں کا الیکشن بھی کسی طور مختلف نہیں ہے۔ سرینگر میں قائم کیے گئے پریس کلب کے انتخابات کسی بڑے معرکے سے کم نظر نہیں آتے۔

کشمیر پریس کلب کا الیکشن، عام انتخابات سے کم نہیں
author img

By

Published : Jun 28, 2019, 9:16 PM IST

کشمیر میں پریس کلب کا قیام دہائیوں سے التوا میں تھا کیونکہ صحافیوں کا ایک وسیع حلقہ اسکی مخالفت کررہا تھا۔

لیکن گزشتہ برس محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی، بھاجپا حکومت نے پریس کلب کے قیام کو منظوری دی اور سرینگر کے قلب میں واقع پولو ویو علاقے میں ایک وسیع و عریض عمارت صحافیوں کے حوالے کی جس میں پریس کلب قائم ہوا۔

ابتدا میں کلب کو چلانے کیلئے ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے کلب کے بنیادی ارکان کا انتخاب کیا۔ لیکن اب پریس کلب چلانے کیلئے باضابطہ کمیٹی تشکیل دینے کا معاملہ سیاست کی نذر ہونے لگا ہے۔

اس ماہ پریس کلب کیلئے انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ایک صحافی کی پراسرار گرفتاری کے بعد یہ عمل روک دیا گیا ہے۔

کشمیر میں صحافیوں کی متعدد انجمنیں ہیں جو پریس کلب کی گورننگ باڈی میں اپنا اثرو رسوخ چاہتی ہیں۔

مقامی اخبارات کے مدیروں کی کئی اجنمنیں ہیں، فوٹوگرافروں کی اپنی تنظیم ہے جبکہ ویڈیو گرافرز کا اپنا گروپ ہے۔ غیر مقامی صحافتی اداروں کے نمائندے بھی اپنی تنظیم چلارہے ہیں اور اردو میں لکھنے والے صحافی، اپنا الگ وجود قائم کیے ہوئے ہیں۔

ہر ایک تنظیم چاہتی ہے کہ پریس کلب میں انکا نمائندہ کسی کلیدی عہدے پر فائز ہو جائے۔

الیکشن کیلئے صحافیوں کا الیکشن کیمیشن بھی تشکیل کیا گیا جس میں وادی کے سینئر صحافی شامل تھے۔روزنامہ عقاب کے مدیر منظور انجم کو الیکشن کمیشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ۔

کشمیر پریس کلب کا الیکشن، عام انتخابات سے کم نہیں

لیکن کئی انجمنوں میں امیدواروں کی نامزدگی پراختلافات ہوئے۔ صحافی انجمنوں نے الیکشن میں پسندیدہ امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے ایسی تگ و دو کی جو عام ایکشنز کا خاصہ ہوتی ہے۔

اس بیچ گزستہ دنوں سرینگر سے شایع ہونے والے اردو روزنامہ 'آفاق' کے مدیر جیلانی قادری کو پولیس نے تیس برس پرانے کیس میں گرفتار کیا۔ انہیں بعد میں 16 گھنٹے کی حراست کے بعد عدالت نے ضمانت پر رہا کیا۔

اس صورتحال میں صحافیوں نے الیکشن کمیشن کو تحریری طور الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز دی۔

پریس کلب کی اہمیت کو سمجھنے والے صحافیوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ الیکشن جلد از جلد منعقد ہونے چاہئیں تاکہ اس ادارے کو فعال بنایا جائے اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کیا جائے۔

الیکشن کیمیشن کے رکن اور ایشین میل کے مدیر رشید راحل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کئی معاملات کی وجہ سے انتخابات ملتوی کرنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے جلد ہی نئی تاریخ کا تعین کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق جہاں صحافیوں کی انجمنیں، سرینگر کے ایوان صحافت کے انتظام و انصرام کیلئے بننے والے نظم کے بارے میں سنجیدہ ہیں وہاں حکومت کی نظریں بھی اس سے دور نہیں ہیں۔

Intro:کشمیر میں قائم کئے گئے پریس کلب میں منعقد ہونے والے پہلے الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں جس سے صحافیوں میں شکوک پیدا ہوگئے۔

Body:سرینگر کے تاریخی بازار پولو ویو میں صحافیوں کی طویل جدو جہد کے بعد سابق پی ڈی پی اور بھاجپا حکومت نے سنہ 2018 میں پریس کلب کے قیام کو منظوری دی تھی۔

ایک سال کی مدت کے بعد کلب کی عارضی ایکیزیکیٹو کیمیٹی نے گذشتہ مہنے کلب میں منتخب باڈی تشکیل دینے کیلئے رواں ماہ کی 29 تاریخ کو انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔

اس ضمن میں صحافیوں کا الیکشن کیمیشن بھی تشکیل کیا گیا تھا جس میں وادی کے سینئر صحافی شامل تھے۔

الیکسن میں حصہ لینے والے امیدواروں پر صحافی انجمنوں کے مابین کافی گہما گہمی ہوئی اور سیاست بھی۔

کئی انجمنوں میں امیدواروں کے کردار کو لے کر اختلاف بھی ہوئے اور تفرقہ بھی۔ صحافی انجمنوں نے الیکشن میں پسندیدہ امیدواروں کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے کئی اتحاد تجویز کئے جن پر کئی صحافیوں نے اعتراض کیا۔

اس بیچ گزستہ دنوں کشمیر میں شایع ہونے والے اردو روزماہ 'آفاق' کے مدیر جیلانی قادری کو پولیس نے تیس برس پرانے کیس میں گرفتار کیا جنکو 16 گھنٹے کی حراست کے بعد عدالت نے ضمانت پر رہا کیا۔

اس صورتحال میں صحافیوں نے الیکشن کیمیشن کو تحریری طور الیکشن ملتوی کرنے کی گزارشات کی۔

پریس کلب کی اہمیت کو سمجھنے والے صحافیوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ الیکسن جلد از جلد منعقد کرنے چاہئے تاکہ کلب صحافیوں کیلئے ایک ادارے کی صورت لے۔

byte : Akash Hassan, Journalist

الیکشن کیمیشن کے رکن رشید راحل، جو ایک سینئر صحافی ہیں، نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کئی معاملات کی وجہ سے انتجابات ملتوی کرنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کو تاخیر کئے بغیر کیمیشن انے والے دنوں میں الیکشن منعقد کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

Byte : Rasheed Rahil, Member Election Commission, Kashmir Press Club

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.