ETV Bharat / state

Kashmiri Contractors Blacklisted کشمیر میں 345 ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کرنے پر سیاسی جماعتیں برہم - کشمیر ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ

سی آئی ڈی کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے کشمیر کے 345 ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور انہیں کوئی بھی ٹھیکہ نہ دینے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس فہرست میں مزید افراد کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ Political Parties on Kashmiri Contractors Being Blacklisted

کشمیر میں 345 ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کرنے پر سیاسی جماعتیں برہم

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 12:13 PM IST

کشمیر میں 345 ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کرنے پر سیاسی جماعتیں برہم

سرینگر: جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے کشمیر میں 345 ٹھیکہ داروں کو پولیس کے کرمنل انویسٹگیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) ونگ سے سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر بلیک لسٹ کیا ہے اور انہیں ٹھیکے نہ دینے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ یہ ٹھیکہ دار کشمیر کے ضلع کپوارہ، گاندربل، بڈگام، بارہمولہ، پلوامہ، صوبہ جموں کے ڈودہ، پونچھ، رام بن اضلاع کے رہنے والے ہیں۔ دیہی ترقی کے کشمیر سیکریٹری مندیپ کور نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں مزکورہ محکمہ کے ڈائریکٹر جموں اور کشمیر کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان 345 ٹھیکہ دار اور سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور مستقبل میں انکو کسی کام کا ٹھکیہ نہ دیا جائے۔ مندیپ کور نے کہا ہے کہ پولیس کی کرمنل انویسٹگیشن ڈیپارٹمنٹ نے محکمے کو ان 345 ٹھیکہ داروں اور سپلائرز کی فہرست بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد کو سیکورٹی کلیرنس نہیں دی گئی ہے جس وجہ سے انکو کوئی بھی ٹھیکہ نہ دیا جائے۔

ایک ٹھیکہ دار نے بتایا کہ پولیس کی سی آئی ڈی ونگ نے ان کو عسکریت پسندوں کے رشتہ دار ہونے پر کلیرنس نہیں دی ہے جس بنا پر انکو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دیہی ترقی محکمہ کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ 800 ٹھیکہ داروں اور سپلائرز کی فہرست اجراء کرنے والا ہے جن کو سی آئی ڈی کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔ بلیک لسٹ کیے جانے کی وجہ سے یہ ٹھیکہ دار اور سپلائرز بے روزگار ہو جائیں گے اور انکے ساتھ کام کرنے والے مزدور اور کاریگروں کا روزگار بھی متاثر ہوگا۔ غور طلب ہے کہ سی آئی ڈی نے جموں اور کشمیر میں ٹھیکہ داروں اور سپلائرز کی ویریفکیسن دو برس قبل شروع کی تھی اور اس ویریفکیسن کے دوران کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی اضلاع میں درجنوں ٹھیکہ داروں اور سپلائرز کی سیکورٹی کلیرنس نہیں ملی ہے۔

ایل جی انتظامیہ کے اس تازہ فیصلے کی کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’موجودہ مرکزی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ ان افراد - جنہوں نے عسکریت پسندی ترک کرکے مین اسٹریم کی راہ اختیار کی ہے انکو واپس اسی راستے پر دھکیل دینا چاہتی ہے۔‘‘ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا: ’’ان ٹھیکہ داروں کا کیا قصور ہے جن کا کوئی رشتہ دار ماضی میں عسکریت پسند رہا ہو یا عسکریت پسندی سے منسلک رہا ہو۔‘‘ محبوبہ مفتی نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جعلسازوں اور ٹھگ کو سرکار سیکورٹی اور وی آئی پی پروٹوکول دیتی ہے لیکن کشمیری ٹھکہ داروں کو بے روزگار کر رہی ہے جو بالکل قانون کے خلاف ہے۔ ادھر، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے بھی اس فیصلہ کئے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ مکمل طور پر غلط ہے۔

مزید پڑھیں: Contractors Protest in Anantnag: کارڈز کی آن لائن تجدید میں تاخیر پر ٹھیکہ داروں کا احتجاج

الطاف بخاری نے کہا کہ ’’اگر کسی شخص نے نوے (کی دہائی) میں کوئی غلطی کی ہے یا اسکا کوئی رشتہ دار عسکریت پسندی سے جڑا رہا ہو تو آج ان کے رشتہ داروں کو ماضی کی سزا کیوں دی جا رہی ہے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ سرکار کو یہ حکمنامہ واپس لینا چاہئے اور یہاں کے لوگوں کو امن و عزت کی زندگی گزارنے کا موقع دینا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.