ETV Bharat / state

Police Arrests Five Persons Before Joining Militants: عسکری صفوں میں شمولیت سے قبل پانچ نوجوان گرفتار: پولیس کا دعویٰ

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے نوجوانوں کے گروپ کے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے ساتھ منسلک ہونے اور پاکستان میں بیٹھے ہینڈلرز کے ساتھ روابط کا پتہ چلا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ پورا گروپ عید الاضحی کے بعد کسی بھی وقت عسکریت پسندی کی صف میں شامل ہونے کی کوشش میں تھا۔ Kashmiri Youth Joining Militant Ranks

a
a
author img

By

Published : Jul 15, 2022, 9:30 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرینگر میں پانچ نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کے صفوں میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل ہی گرفتار کر لیا۔ Srinagar Police Saves 5 Persons From Joining Militant Ranksپولیس نے بیان میں کہا کہ آٹھ جولائی کو کرالہ کھڈ پولیس اسٹیشن کو باوثوق ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ بابا ڈیمب علاقے کے نقاش پورہ گراؤنڈ میں شر پسندوں کا ایک گروہ میٹنگ میں مصروف ہے۔

پولیس بیان کے مطابق اس گروپ میں بلال احمد ملہ ولد محمد صادیق ملہ ساکنہ سیور ہردن لولاب، حسیب فاروق ولد فاروق احمد ساکنہ پرچھو پلوامہ، شاہ فہد شبیر ولد شبیر احمد تیلی ساکن ٹینگہ پونہ پلوامہ اور ریاض احمد مغل ولد عبدالرشید مغل ساکن رشواری آوورہ، کپوارہ شامل تھے۔ Five Youth Eager to Join Militant Ranks Arrested in Srinagarبیان کے مطابق اس گروپ کے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے ساتھ منسلک ہونے اور پاکستان میں بیٹھے ہینڈلرز کے ساتھ روابط کا پتہ چلا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ پورا گروپ عید الاضحی کے بعد کسی بھی وقت ملی ٹینٹ صفوں میں شامل ہونے کی کوشش میں تھا۔

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے گروپ میں شامل سبھی نوجوانوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا۔ تحقیقات کے بعد اور ایک ملزم محمد امروز ڈار ولد فیاض احمد ڈار ساکن بنڈرو پلوامہ کو بھی گرفتار کیا گیا اور وہ بھی عسکریت پسند تنظیم میں شامل ہونے کے لئے تگ و دو کر رہا تھا۔ Kashmir Militancyپولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر زیر نمبر 22/2022اور 13یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کرالہ کھڈ تھانے میں ان ملزمین کے خلاف درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.