ETV Bharat / state

وزیر اعظم جموں و کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں - نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا

وزیر اعظم نریندر مودی رواں مہینے کی 25 یا 26 تاریخ کو وادیٔ کشمیر کے یک روزہ دورے پر آ سکتے ہیں۔

PM Modi
وزیر اعظم
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 8:01 PM IST

انتظامیہ میں موجود ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کر کے وادی کی حفاظتی صورتِحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جانکاری لیں گے۔

نمائندہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس دوران ساڑھے آٹھ کلومیٹر لمبی بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کا افتتاح کر سکتے ہیں۔

مرکزی زیر انتظام خطے کی انتظامیہ نے رواں مہینے کی 25 تاریخ تک مرکزی سرکار سے ٹنل کا کام مکمل کرنے کی مہلت مانگی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 4 تاریخ کو مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے کہا تھا کہ بانہال قاضی گنڈ سرنگ پر کام مکمل ہونے کو ہے اور بہت جلد اسے لوگوں کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے آندھرا پردیش کی ایک نجی کمپنی نوا یُوگا انجینئرنگ کمپنی کو اس پروجیکٹ کو سونپ دیا ہے، یہ ٹنل تقریباً 2000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آتم نربھر بھارت مہم صرف بھارت کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے: وزیر اعظم

ماضی میں ڈیڈ لائن کے باوجود متعدد وجوہات کی وجہ سے یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہو پایا، جن میں لینڈ کنڈیشن، لاک ڈاؤن، تعمیراتی کمپنی کو فائنانشل مسائل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سرنگ جموں صوبے کے بانہال اور جنوبی کشمیر میں قاضی گنڈ کے مابین سڑک کے 35 کلو میٹر کے فاصلے کو 16 کلو میٹر تک کم کردے گی۔ جواہر ٹنل اور شیطان نالہ میں بھاری برفباری اور پھسلن کی وجہ سے ڈرائیورز اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اب اس ٹنل کے مکمل ہونے سے انہیں راحت مل سکتی ہے۔

قاضی گنڈ - بانہال سرنگ کی تعمیر کا کام ایک دہائی قبل شروع کیا گیا تھا، تاہم معتدد ڈیڈ لائنز کے باوجود یہ مکمل نہیں پائی۔ اس ٹنل کے مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے جس سے مقامی لوگوں، مسافروں اور ڈرائیورز کو راحت مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.