ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں سات لاکھ اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا منصوبہ - جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا بیان

جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سات لاکھ اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 'صارفین اسے محتاط رہ کر استعمال کریں گے، انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹر نصب کرنے سے صارفین کو بروقت بجلی کے یونٹ اور بل معلوم ہو سکتے ہیں'۔

جموں و کشمیر میں سات لاکھ اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا منصوبہ

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 10:25 PM IST

جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے بھالا اور محکمہ بجلی کے حکام کے ساتھ یہ جانکاری شیئر کی۔ ارون کمار نے مزید بتایا کہ 'اسمارٹ میٹرنگ کے لئے جموں اور سرینگر میں ڈاٹا سنٹر بنائے جائیں گے، جہاں بجلی کے استعمال، لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی ترسیل میں خرابی کے متعلق جانکاری ملے گی۔

آپ کو بتادیں کہ 'جموں وکشمیر میں صارفین کی جانب سے بجلی کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں، جبکہ انتظامیہ چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے'۔

اجے کمار بھالا نے بتایا کہ 'مشن موڈ کے تحت یونین ٹریٹریز میں اسمارٹ میٹر نصب کئے جائیں گے اور اس کے بعد ریاستوں میں یہ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ مزکری حکومت اس منصوبے کے لئے یونین ٹریٹریز کو فنڈز واگزار کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.