ETV Bharat / state

PDP Protest Against Land Eviction Drive: بلڈوزر کارروائی کے خلاف پی ڈی پی نے کیا سرینگر میں احتجاج

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے سرینگر میں انہدامی کارروائی، اراضی سے عوام کی بے دخلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے بلڈوزر کارروائی روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ PDP Protest in Srinagar

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 3:53 PM IST

بلڈوزر کارروائی کے خلاف پی ڈی پی نے کیا سرینگر میں احتجاج

سرینگر (جموں و کشمیر): ’’زمین ہماری حکم تمہارا، نہیں چلے گا نہیں چلے گا۔ مودی ہم سے ڈرتا ہے، پولیس کو آگئے کرتا ہے‘‘ جیسے نعروں کے ساتھ منگل کے روز جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کارکنان نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے یونین ٹیریٹری میں جاری انہدامی مہم، بلڈوزر کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں درجنوں پی ڈی پی کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔

احتجاج کے حوالہ سے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر عارف لائگرو کا کہنا تھا کہ ’’یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک انتظامیہ اپنا فرمان واپس نہیں لیتی۔ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ غریب عوام کو تنگ کرنے کے درپے ہے۔‘‘ احتجاج میں شامل پارٹی کے سینئر لیڈر موہت بھان نے بھی لائگروں کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا: ’’انہدامی کارروائی چنندہ ہے اور کشمیری عوام کو پریشان کرنے کے لیے انجام دی جا رہی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارٹی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیی محبوبہ مفتی نے بھارت کی دارالحکومت دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ’’کشمیر کو بی جے پی نے افغانستان بنا دیا ہے۔‘‘ انہدامی کارروائی اور سرکاری اراضی سے عوام کی بے دخلی کے لیے کشمیر میں چلائے جا رہے بلڈوزر کے حوالہ سے محبوبہ نے کہا تھا کہ ’’کشمیر اور دہلی کی دوری بڑھ گئی ہے، اس لیے انہیں اپنے مسائل بیان کرنے کے لیے جموں و کشمیر سے دہلی آنا پڑتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti On Buldozer Drive کشمیر کو بی جے پی نے افغانستان بنا دیا، محبوبہ مفتی

بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’بی جے پی نے اپنی اکثریت کو ہتھیار بنا لیا ہے اور وہ ملک کے آئین کو توڑ رہی ہے۔‘‘ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’پتہ نہیں کتنا اتحاد ہوا ہے لیکن (بی جے پی کی پالیسیوں سے) بہت تباہی ہوئی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کو چھوڑ سبھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.