ETV Bharat / state

نئے زمینی قوانین کے خلاف احتجاج، پی ڈی پی دفتر سربمہر، متعدد رہنما حراست میں

پی ڈی پی صدر نے ٹویٹ کر کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ کیا یہی 'نارملسی' ہے جو حکومت دنیا پر باور کرانا چاہتی ہے۔

سرینگر میں پی ڈی پی کا دفتر سربمہر
سرینگر میں پی ڈی پی کا دفتر سربمہر
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 11:38 AM IST

Updated : Oct 29, 2020, 12:50 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سرینگر میں واقع دفتر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پی ڈی پی کو آج سرینگر میں نئے زمینی قوانین کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔ تاہم ان کو ایسا ممکن نہیں ہوا۔

نئے زمینی قوانین کے خلاف احتجاج، پی ڈی پی دفتر سربمہر، متعدد رہنما حراست میں

اطلاعات کے مطابق حراست میں لئے گئے رہنماؤں میں سینئر رہنما خورشید عالم بھی شامل ہیں۔ انہیں کوٹھی باغ تھانے میں رکھا گیا ہے۔

پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی نے اس سلسلہ میں ایک ٹویٹ کیا اور واقعہ کی مذمت کی۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا: سرینگر میں پی ڈی پی دفتر کو جموں و کشمیر انتطامیہ نے سیل کر دیا۔ کارکنوں کو پُرامن احتجاج کرنے سے روکا گیا اور گرفتار کیا گیا۔ جموں میں بھی اسی طرح کے احتجاج کی اجازت دی گئی تھی تو پھر یہاں احتجاج کیوں ناکام بنا دیا گیا؟ کیا یہی آپ کی 'نارملسی' ہے جس کو آپ دنیا کو دکھاتے ہیں؟

ٹویٹ
ٹویٹ

انہوں نے اپنے اس ٹویٹ میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ٹیگ کیا۔

Last Updated : Oct 29, 2020, 12:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.