پنچایت کانفرنس کے صدر اور پونچھ ضلع کے بلاک ترقیاتی کونسل کے چئیرمین شفیق میر نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جموں وکشمیر کے سیاست دان بے روزگار ہوئے ہیں اور اب وہ ڈی ڈی سی انتخابات میں پراکسی امیدواروں کے ذریعے اس نظام میں بھی مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں کہا کہ سیاسی جماعتوں کی سازش کو روکنے کے لیے پنچایتی کانفرس 280 کونسلز میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان سے پاکستان غیرقانونی قبضہ فوراً ہٹائے: بھارت
واضح رہے کہ حالیہ دنوں مرکزی سرکار نے پنچایتی راج ایکٹ میں ترمیم کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں ضلعی ترقیاتی کونسلز کو وجود میں لاکر ان میں نومبر کے آنے والے دنوں میں انتخابات منعقد کروانے جارہی ہے۔
انتظامیہ نے یونین ٹریٹری کے 20 اضلاع میں 280 ڈی ڈی سی حلقے بنائے ہیں۔