ETV Bharat / state

Dilbag singh on infiltration پاکستان دراندازوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، دلباغ سنگھ - dilbagh singh on pakistan

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار سے دراندازی پاکستان کی ایجنسیوں کی ملی بھگت کے ساتھ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ان کارروائیوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ J&K DGP Dilbagh Singh on infiltration

Pakistan trying to push Militants near LOC, says J&K DGP Dilbagh Singh
پاکستان دراندازوں کی پشت پنائی کر رہا ہے، دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Oct 31, 2022, 5:56 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ سرحد پار سے دراندازی پاکستان کی ایجنسیوں کی ملی بھگت کے ساتھ ہو رہی ہے۔J&K DGP Dilbagh Singh on infiltration سرینگر کے زون علاقے میں پولیس کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'پاکستان کے ارادے اور حرکتیں کسی سے چھپے ہوئی نہیں ہیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ڈرون کے ذریعے یہاں ہتھیار، اسلحہ اور منشیات بھیجے جارہے ہیں اور یہ کھیل پاکستان کا ہے۔ انہوں نے کہا سکیورٹی فروسز مستعدی ان کارروائیوں کو بار بار ناکامیاب بنا رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود بھی دراندازی ہو رہی ہے۔

پاکستان دراندازوں کی پشت پنائی کر رہا ہے، دلباغ سنگھ
دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ 'لشکر (طیبہ) ان سب کی اسمگلنگ کر رہا ہے اور پاکستانی ایجنسیوں کی پوری ملی بھگت کے ساتھ یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے جس علاقہ سے ڈرون اڑائے جاتے ہیں وہاں پاکستان فوج اور رینجرز کی تعیناتی ہے۔ اگر وہ ان سب کی حمایت نہیں کرتے ہوں گے تو یہ سب ممکن نہیں ہوتا۔ پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ ان حرکتوں کو ناکامیاب بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز پوری طرح سے تیار ہے اور ان کارروائیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز والے معاملے کی باریک بینی سے چھان بین جاری ہے۔

مزید پڑھیں: Drone dropped consignment of weapons recovered جموں میں ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار ضبط، دو افراد گرفتار

بتادیں کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے جموں کے آر ایس پورہ میں ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار ضبط کیے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج سرحدی علاقہ کپواڑہ کے ایل او سی کے قریب سکیورٹی فروسز نے ایک دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.