ETV Bharat / state

G Kishan Reddy on G20 summit کشمیر میں بھی راموجی فلم سٹی جیسی فلم سٹی ہونی چاہئے: مرکزی وزیر سیاحت - ہم کشمیر کے لوگوں کو روزگار دیں گے

سرینگر میں جی ٹوئنٹی کا اجلاس جاری ہے وہیں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے رہنماؤں کو بھارت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے۔ ہمیں اپنا ملک چلانے کے لیے دہشت گرد تنظیموں یا کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 23, 2023, 2:19 PM IST

مرکزی وزیر جی کشن ریڈی سے بات چیت

سرینگر (جموں و کشمیر): مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہا کہ پاکستان کو اپنے ملک کے لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہیے کیوں کہ جموں و کشمیر ہمارا ہے اور ہم یہاں کے لوگوں کے بارے میں پازیٹیو سوچ رکھتے ہیں۔ پاکستان میں روزگار نہیں، روٹی نہیں، دہشت گردی ہیں آپ اپنے ملک کے بارے میں سوچیں ہمارے کام میں مداخلت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کو روزگار دیں گے ان کے لیے ہر ممکن کام کریں گے۔ سرینگر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں سیاحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے، ہم بہت سارے ایکشن پلان بنا رہے ہیں۔ اور ایسا کرنے کے لیے بہترین جگہ سرینگر، جموں و کشمیر ہے۔ سب کچھ مثبت سمت میں جا رہا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا نمبر ون فلم سٹی میری ریاست تلنگانہ میں رامو جی فلم سٹی (آر ایف سی ) ہے۔ ایسا ہی فلم سٹی مختلف مقامات پر بننا چاہیے۔ جس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ راموجی فلم سٹی کی طرح جموں و کشمیر میں بھی فلم سٹی ہو۔ چین اور پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خطے، اپنے ملک کے بارے میں مثبت سوچ رہے ہیں، پاکستان کو اپنے ملک پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان کی حالت خراب ہے، ہمارے پاس اپنے ملک کو چلانے کے لیے سیاستدان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنا ملک چلانے کے لیے دہشت گرد تنظیموں یا کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں اپنے لوگوں اور ہمارے آئین کی حمایت حاصل ہے۔

غور طلب ہے کہ سرینگر میں بین الاقوامی جی ٹوینٹی سمٹ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں 16 ممالک کے 'ٹورزم ورکنگ گروپ'کے 60 مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔ البتہ چین نے اس سمٹ کا اس بات پر اعتراض کیا ہے کہ یہ کشمیر کے متنازعہ خطے میں منعقد کی جارہی ہے۔ سعودی عرب، ترکیہ، انڈونیشیا اور مصر نے بھی اس سمٹ میں شرکت نہیں کی ہے تاہم ان ممالک نے سمٹ میں حصہ نہ کی وجوہات ظاہر نہیں کی ہے۔ اس اجلاس میں مندوبین فلم اور ایکو ٹورزم کے پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرکے مسودہ تیار کریں گے جس کو گوا میں ہونے والے ٹورزم ورکنگ گروپ کے چوتھے اجلاس میں ایک پالیسی کی شکل دی جائے گی۔ جی ٹوینٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ ہے۔ ایس کے آئی سی سی میں ہورہے دو روزہ اجلاس کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر سیکورٹی کے انتظامات کئے ہیں تاکہ سمٹ کے دوران وادی کے کسی بھی علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں : G20 Summit in Kashmir جی ٹوئنٹی ٹورازم ورکنگ گروپ کا تین روزہ اجلاس جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.